وفاق اور سندھ حکومت نے فیصلہ کرلیا عیدالاضحی سے قبل عمل درآمد ہوگا

وفاق نے اعلان کیا ہے کہ  توانائی کی بچت کےلیے دکانیں رات 8 بجے بند کردی جائیں گی

سندھ حکومت نے  عیدالاضحیٰ پر تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اعلان کے مطابق  تنخواہیں 23 جون کو ادا کردی جائیں گی

شخصیات ویب نیوز ڈیسک

 6جون 2023 منگل 15 ذی القعدہ 1444 ھ

 رپورٹ : سلیم آذر

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ   توانائی کی بچت کےلیے دکانیں رات 8 بجے بند کردی جائیں گی،

سندھ حکومت نے  عیدالاضحیٰ پر تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے  اعلان کے مطابق  تنخواہیں 23 جون کو ادا کردی جائیں گی

محکمہ خزانہ سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہیں اور پنشن 23 جون کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام محکمے تنخواہیں اور پینشن یکم جولائی کے بجائے 23 جون تک اد ا کریں۔

وفاق نے توانائی کی بچت کےلیے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا اعلان کیا ہے

وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت کےلیے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت کےلیے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا  کہ توانائی بچانے کےلیے وفاق نے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیاہے ،، کمرشل ایریاز 8 بجے بند ہوجائیں گے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ترقی کرنے کےلیے ہمیں اپنے طور طریقے بدلنا ہوں گے، خدشہ ہے اس سال کے آخر تک تیل کی قیمت 100 ڈالر تک نہ چلی جائے۔

اُوفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ 2035 تک 570 ارب ڈالر کی معیشت بن سکیں، ان مقاصد کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کےلیے ترقیاتی بجٹ 1150 ارب روپے رکھا گیا ہے، غریب ترین 20 اضلاع کو ترقی دیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی ترقی کےلیے 100 ارب روپے رکھ رہے ہیں۔ اجلاس میں فائیو ای فریم ورک کی منظوری دی گئی، حکومت گرین انرجی کو فروغ دے گی، ایل ای ڈی بلب لگائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ای۔پاکستان کے ذریعے ڈیجیٹل انقلاب لائیں گے، انٹرنیٹ فار آل کو فروغ دیں گے، نیشنل فلڈ پروٹیکشن اور فوڈ سیکیورٹی گرین انقلاب کے منصوبے بھی شروع ہوں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے، معیشت کی بہتری کےلیے برآمدات کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینا ہے، ای۔پاکستان بہت وسیع منصوبہ ہے، نیشنل سینٹر فار مینوفیکچرنگ بنائیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ انوائرمنٹ کے شعبے کو ترجیح دیں گے، واٹر سیکیورٹی کو فروغ دیں گے، ہم نے ملک سے دہشت گردی ختم کی اور اب ملک کے معاشی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید خطرات ہیں، زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے سبز انقلاب لایا جائے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.