کراچی میں تیز بارش، نشیبی علاقے زیر آب گاڑیاں خراب، ٹریفک جام، بجلی بند

کراچی میں تیز بارش، نشیبی علاقے زیر آب گاڑیاں خراب، ٹریفک جام، بجلی بند

کراچی میں بارش کے باعث فلائٹ شیڈول بھی متاثر،لاہور سےکراچی کی پرواز  پی کے 305 لینڈ نہ کرسکی اور واپس لاہور میں لینڈنگ کرنا پڑی

سول اسپتال کے میڈیکل وارڈ نمبر 3 اور جناح اسپتال کے گائنی وارڈ کے آپریشن تھیٹر میں بارش کا پانی داخل ہونے سے مریض پریشان ہوگئے

کلفٹن، ڈیفنس، صدر، ہاکس بے، لیاری، گلشن اقبال، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا میں بادل جم کر برسے

شخصیات ویب نیوز ڈیسک

3فروری 2024 ہفتہ 22 رجب المرجب 1445 ھ

 رپورٹ : سلیم آذر

کراچی میں بارش کی آمد سے قبل تیز ہوائیں چلیں

کراچی میں بارش کی آمد سے قبل تیز ہوائیں چلیں

کراچی میں موسم سرما کی تیز بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، گاڑیاں خراب، ٹریفک جام اور بجلی بند ہوگئی

کراچی کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ٹریفک جام ہوا اور کئی گاڑیاں خراب ہوگئیں۔ بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کلفٹن، ڈیفنس، صدر، ہاکس بے، لیاری، گلشن اقبال، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا میں بادل جم کر برسے۔

گلستان جوہر، منگھو پیر، اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی، اسکیم 33، منگھو پیر، تیسر ٹاؤن اور سرجانی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

گلشن معمار، بحریہ ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں جبکہ آئی آئی چندریگر روڈ، ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ پر بارش کا پانی جمع ہونے سے گاڑیاں بند ہوگئیں۔

سول اسپتال کے میڈیکل وارڈ نمبر 3 میں بارش کا پانی داخل ہونے سے مریض پریشان ہوگئے۔

دوسری طرف بارش کا پانی جناح اسپتال کے گائنی وارڈ کے آپریشن تھیٹر میں داخل ہوا۔

کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر بارش کا منظر

کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر بارش کا منظر

ڈیفنس ویو میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ سندھ اسمبلی اور گورنر ہاؤس کے اطراف بھی بارش کا پانی جمع ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی سے بادل کراچی میں داخل ہوئے، بارش کا سلسلہ آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہا 

موسمیاتی تجزیہ کار نے کراچی کے مضافات میں ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

کراچی میں اب تک کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری  کیے ہیں جن کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 62 ملی میٹر جبکہ ایئرپورٹ پر 41 اعشاریہ 8 ملی میٹر ہوئی۔

یونیورسٹی روڈ پر 29 اعشاریہ 8 جبکہ ناظم آباد میں23 اعشاریہ5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ناتھ کراچی میں 33 اعشاریہ 6 جبکہ گلشن معمار میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن ،نارتھ کراچی، گلشن معمار،  اسکیم 33، منگھو پیر ، اورنگی ٹاؤن،تیسر ٹاؤن، گلشن معمار، بحریہ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد ، صدر ، آئی آئی چندریگر  روڈ ، ہاکس بے، ماڑی پور روڈ، لیاری، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد، عائشہ منزل، گلشن حدید اور  ناظم آباد  میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز اور موسلا دھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے  نجی ویدر اسٹیشن کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں 64 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 52.2 ملی میٹر،کیماڑی پورٹ پر 28.8 اور بحریہ ٹاؤن میں 22.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ٹریفک جام ہوگیا

کراچی میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ڈیفنس کورنگی روڈ پرپانی جمع اور ٹریفک جام ہوگیا،کئی گاڑیاں خراب ہوگئیں۔

 ڈرگ روڈ انڈر  پاس میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا، شارع فیصل پر  ایف ٹی سی پل کے قریب بارش کا پانی جمع ہوگیا، آئی آئی چندریگر روڈ اور ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ پر بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا اور گاڑیاں بند ہوگئیں، ڈیفنس ویو میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سندھ اسمبلی  اورگورنر  ہاؤس کے اطراف بھی بارش کا  پانی جمع ہوگیا۔

بارش کا پانی جناح اسپتال کےگائنی وارڈ کے آپریشن تھیٹر میں داخل 

کراچی میں بارش کے باعث فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہے۔لاہور سےکراچی کی پرواز پی کے 305 لینڈ نہ کرسکی اور واپس لاہور میں لینڈنگ کرنا پڑی

کراچی میں بارش کے باعث فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہے۔
لاہور سےکراچی کی پرواز پی کے 305 لینڈ نہ کرسکی اور واپس لاہور میں لینڈنگ کرنا پڑی

بارش کا پانی جناح اسپتال کےگائنی وارڈ کے آپریشن تھیٹر میں داخل ہوگیا، سول اسپتال کے میڈیکل وارڈ نمبر 3 میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، مریض پریشان ہوگئے۔

کراچی میں بارش کے باعث فلائٹ شیڈول بھی متاثرہوا

لاہور سےکراچی کی پرواز  پی کے 305 لینڈ نہ کرسکی اور واپس لاہور میں لینڈنگ کرنا پڑی

Facebook Comments

POST A COMMENT.