مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا، ارمی چیف قمر جاوید باجوہ

مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا، پاک ارمی چیف قمر جاوید باجوہ

 5 فروری کو یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پر پیغام

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بیان میں آج 5 فروری یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پر پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے

بھارتی فوج کے ہاتھوں 6 ہزار کشمیری ماورائے عدالت قتل ہو چکے ہیں، بھارت نے 500 کشمیری رہنماؤں کو قید کر رکھا ہے

شخصیات ویب نیوز

ہفتہ 3رجب المرجب 1443ھ 5 فروری 2022

رپورٹ :  سلیم آذر

 

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا ہے۔

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔

 مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج کے ہاتھوں 6 ہزار کشمیری ماورائے عدالت قتل ہو چکے ، بھارت نے 500 کشمیری رہنماؤں کو قید کر رکھا ہے


مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج کے ہاتھوں 6 ہزار کشمیری ماورائے عدالت قتل ہو چکے ، بھارت نے 500 کشمیری رہنماؤں کو قید کر رکھا ہے

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ  کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بیان میں آج 5 فروری یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پر پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبر کا جرأت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  بھارتی فوج کے ہاتھوں 6 ہزار کشمیری ماورائے عدالت قتل ہو چکے ہیں، بھارت نے 500 کشمیری رہنماؤں کو قید کر رکھا ہے۔

Facebook Comments

Website Comments

POST A COMMENT.