بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دیدی

بھارت سفارتی محاذ پرناکامی کے بعد بھارت آبی دہشتگردی پر اتر آیا۔بھارتی وزیر برائے آبی وسائل نتین گڈکری نے ٹویٹ میں لکھا مودی حکومت نے پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں کے پانی کو روکنے کا فیصلہ کیاہے

گڈکری نے پچھلے سال کے کابینہ فیصلے کی بات کی،بھارتی حکومت،بھارت ہمارا پانی بند نہیں کر سکتا،اس میں صلاحیت ہی نہیں:انڈس واٹر کمشنر

شخصیات ویب نیوز
بھارت سفارتی محاذ پرناکامی کے بعد بھارت آبی دہشتگردی پر اتر آیا، پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دیدی۔بھارتی وزیر برائے آبی وسائل نتین گڈکری نے ٹویٹ میں لکھا مودی حکومت نے پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں کے پانی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہم مشرقی دریاؤں کا رخ موڑ کر جموں وکشمیر اور پنجاب کے لوگوں کو پانی فراہم کریں گے، تین دریاؤں کا پانی جس پر بھارت کا حق ہے، پاکستان جا رہاہے،ہم کئی منصوبے بنا رہے جن کی تکمیل کے بعد ان دریاؤں کا سارا پانی دریائے جمنا میں جائے گا،ایک مرتبہ ایسا ہوجائے تو دریائے جمنا میں اور زیادہ پانی دستیاب ہوگا۔دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا جبکہ تمام منصوبوں کوقومی منصوبے قرار دے دیا ہے، سارا پانی بھارت میں استعمال کریں گے اور پاکستان کو نہیں دیں گے۔نتن گڈکری کے دفتر نے بی بی سی کو بتایا یہ ایک ہنگامی فیصلہ ہے اور اس کا سندھ طاس معاہدے یا پلوامہ حملےسے کوئی لینا دینا نہیں ہے، سندھ طاس معاہدہ قائم رہے گا۔دریائے راوی، ستلج اور بیاس کا پانی ڈیم بنا کر روکا جائے گا۔ شاہ پور کنڈی ڈیم پر کام پلوامہ حملے سے پہلے ہی جاری ہے، اب کابینہ مزید دو ڈیم بنانے کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔دوسری جانب بھارتی حکومت نے پاکستان کاپانی روکنے کے نتن گڈکری کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاانہوں نے6دسمبر2018کے بھارتی کابینہ کے فیصلے کی بات کی جس میں شاہ پورکنڈی ڈیم کی منظوری دی گئی تھی،اس ڈیم سے دریائے راوی کے پانی کاپاکستان کی طرف بہاؤرک جائیگا۔ادھرپاکستانی انڈس واٹرکمشنر نے بھارت کی طرف سےممکنہ آبی جارحیت کےمعاملے پرکہاہے بھارت کی طرف سےپاکستانی دریا ؤں کاپانی روکنےکی اطلاع نہیں۔ادھر ڈپٹی انڈس واٹرکمشنرشیراز میمن نے کہابھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا،اس کےپاس ہمارےدریا ؤں میں آنےوالاپانی روکنے اور اس کارخ موڑنےکی صلاحیت ہی نہیں،یہ سراسر بھارت کی گیدڑ بھبکی ہے،مودی نےوزیراعظم بنتے ہی اس معاملے پر بریفنگ لی تھی اور اس کے بعد ایسا بیان نہیں دیاتھا ،بھارت کوپتا لگ گیا تھا ایسا ممکن نہیں ،بھارت میں سیاسی لوگ سیاسی باتیں کرتےہیں،عمل ممکن نہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.