نقیب اللہ قتل کیس میں ملزم راؤ انوار کی ضمانت منظور

رائو انوار کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے عوض منظور کی گئی،وکیل عامرمرغوب

ویب ڈیسک

کراچی،انسدادِ دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ کے قتل کے ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوگئی۔ ملزم معطل ایس ایس پی راؤ انوار کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے راؤ انوار کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔

ملزم کے وکیل عامر مرغوب کے مطابق راؤ انوار کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے عوض منظور کی گئی۔ عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 4 جولائی کو محفوظ کیا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.