کم سِن کائنات سے زیادتی اور قتل کا ملزم اس کا بہنوئی نکلا

ملزم کا اعتراف جرم،بہنوئی عارف بچی سے کئی بار پہلے بھی زیادتی کرچکا ہے،پولیس

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،بھٹائی آباد میں کم سِن بچی کائنات سے زیادتی اورقتل کی لرزہ خیزواردات کا ملزم اس کا بہنوئی نکلا،پولیس کا کہناہے کہ ملزم نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ایس ایس پی ملیر انویسٹی گیشن عابد قائمخانی نے بتایا،بچی کے بہنوئی نے اعتراف جرم کر لیا،عارف نامی ملزم بچی سے کئی بارپہلے بھی زیادتی کرچکاہے۔پولیس کے تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نے کئی انکشافات کیے، وہ بچی کو ڈرانے کیلئے اس پرتشدد بھی کرتا تھا۔خیال رہے کہ بچی سے زیادتی اورقتل کیس میں پولیس نے4ملزمان کو گرفتارکیاتھا۔پولیس کے مطابق کیس میں گرفتارچاروں ملزمان کائنات کے قریبی رشتے دار ہیں،بچی کے بہنوئی عارف کو چاردن قبل حراست میں لیا گیاتھا،ملزمان کا میڈیکل ٹیسٹ بھی لے لیا گیاہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.