جعلی اکائونٹس پرگرفتارکرنا ہے تو کرلیں،عمران کو بولنے کی عادت ہے،آصف زرداری

جعلی اکائونٹس پرگرفتارکرنا ہے تو بسم اللہ کرلیں۔ دوبارہ مشہورہوناچاہتاہوں۔وزیراعظم عمران خان کو بولنے کی عادت ہے،مجھے نہیں معلوم وہ کس این آراوکی بات کررہے ہیں

فالودے اوررکشہ والے کے اکاؤنٹس میں پیسے رکھوائے ہیں تو میری مرضی،لیکن ان کو جعلی اکائونٹس ثابت کرنا ہوگا،ایان کو وعدہ معاف گواہ کس حیثیت سے بنائینگے؟

اے پی سی کی ناکامی پرطعنے مل رہے ہیں تو فضل الرحمٰن اپنے یارسے پوچھیں جس سے وفا کررہے تھے ،شہباز کیساتھ اسمبلی میں آمد اتفاق تھا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

اسلام آباد،،سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جعلی اکائونٹس پرگرفتارکرنا ہے تو بسم اللہ کرلیں،دوبارہ مشہورہوناچاہتاہوں۔وزیراعظم عمران خان کو بولنے کی عادت ہے،مجھے نہیں معلوم وہ کس این آراوکی بات کررہے ہیں،ہم ان کو کہہ رہے ہیں کہ ایگزیکٹو بن جاؤ اوراپوزیشن ہمیں کرنے دو۔اگر میں نے فالودے والے،برفی والے،رکشے والے کے اکاؤنٹ میں پیسے رکھوائے ہیں تو میری مرضی،انہیں پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ پیسے میں نے رکھوائے ہیں اوراکاؤنٹ میں نے کھلوایا ہے،پھراگر رکھوائے بھی ہیں تو بینک والا پھنسے گا۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے مزیدکہا کہ مجھ پر غلام اسحاق خان نے 12کیس کئے ،میاں صاحب نے بھی کیس کئے،ایک کیس مشرف نے بھی کیا،کبھی دودھ والا کبھی برفی اورکبھی فالودے والا آگیا۔فالودہ کھائے ہوئے بھی چالیس پچاس سال ہوچکے،سندھ اورپنجاب میں مشکوک اکائونٹس کوئی نئی بات نہیں،ایان علی کو ہمارے خلاف وعدہ معاف گواہ کس حیثیت سے بنائینگے؟،میں نے پہلے بھی گیارہ سال جیلیں بھگتی ہیں۔جب مجھ پر پہلا کیس بنا تب بلاول 2سال کاتھا،اب اسمبلی میں بیٹھاہے۔آخرکب تک ہم ایک دوسرے کی داڑھیاں نوچتے رہیں گے،کبھی تو ملک کیلئےایک ہونا پڑیگا۔ہم ہمیشہ مفاہمت کیلئے تیارہوتے ہیں۔قومی اسمبلی میں سابق صدر کی حیثیت سے تقریر کی،الجھنے کیلئے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔اے پی سی کی ناکامی پرطعنے مل رہے ہیں تو فضل الرحمٰن اپنے یارسے پوچھیں جس سے وفا کررہے تھے،ہمیں ماضی کے کچھ تلخ تجربات ہیں،شہبازشریف کیساتھ قومی اسمبلی میں اکٹھے آمد محض اتفاق تھا۔حالات اسی طرح چلتے رہی اورعوام کو ریلیف نہ ملا اورعوام اٹھ کھڑے ہوئے تو کچھ نہ کچھ توکرناپڑیگا۔نئی حکومت کو6ماہ دیکھا جائے،کسی نے حکومت کو سعودی عرب سے پیسے دلوائے،وہی چین اورابوظہبی سے بھی پیسے دلوائے گا،انکے سعودی عرب سے تو اتنے مراسم نہیں کہ اتنے پیسے ملتے،6ماہ سے پہلے ہی حکومت پرمشکل وقت آئیگا۔عالمی حالات معیشت پر اثرڈالیں گے۔تاریخ میں پہلی بارہواکہ وزارت داخلہ کاقلمدان وزیراعظم نے اپنے پاس رکھا۔سمجھ نہیں آتی کس نے وزیراعظم کو یہ کہا۔وزیراعظم کو خود دھرنے کامعاملہ ہنڈل کرنا چاہئےتھا،خطاب میں انہوں نے حکومت کونکال لیا اوردوسری فورسزکو سامنے کھڑاکرگئے۔سیکیورٹی معاملات اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حکومت کی مدد کرینگے۔سی پیک کو گوادرسے نکال دیں تو باقی کیارہ جاتا ہے۔ہم نے گوادرکے ذریعے چین کوگرم پانیوں تک رسائی دی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.