حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول95 روپے 24 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 112 روپے 94 پیسے،مٹی کا تیل 83 روپے 96 پیسے کا ہوگیا

ویب ڈیسک

اسلام آباد،مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے تک کمی کردی،پیٹرول 4 روپے 26 فی لیٹرسستا کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے37 پیسے،مٹی کا تیل3 روپے 74 پیسے اورلائٹ ڈیزل 5روپے54 پیسے سستا کردیا گیاہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 95 روپے 24 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 112 روپے 94 پیسے،مٹی کا تیل 83 روپے 96 پیسےاورلائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75 روپے37 پیسے مقرر کی گئی ہے۔وزارتِ خزانہ نے قیمتوں میں کمی کانوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے اورنئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.