آصف علی زرداری اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات 15 روز میں طلب

آصف علی زرداری سے ان کے اور بچوں بلاول، آصفہ اور بختاور کے اثاثوں کی تفصیلات 15 روز میں طلب کرلیں
آصف علی زرداری ترکے میں ملنے والے اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کری، سپریم کورت آف پاکستان

خودمختار بچوں کی تفصیلات نہ طلب کی جائیں، فاروق ایچ نائیک،اب تو تمام بچے بالغ اورخودمختارہیں، چیف جسٹس

شخصیات ویب رپورٹ

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کے اور بچوں(بلاول، آصفہ اور بختاور) کے اثاثوں کی تفصیلات 15 روز میں طلب کرلیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے این آر او کیس میں 10 سالہ اثاثوں کی تفصیلات اوراندرون و بیرون ملک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق 29 اگست کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست پرسماعت کی۔اس موقع پرعدالت نے سابق صدرآصف زرداری کو ہدایت کی کہ وہ ترکے میں ملنے والے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کریں۔سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ 5 سال تک کی تفصیلات لے لیں، 10 سال کی تفصیلات نہ مانگیں،قانون صرف 5 سال کے لیے ہے۔عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی 5 سالہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دس سال کی تفصیلات فراہم کریں جس پر آصف علی زرداری کے وکیل نے کہا خودمختار بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی نہ طلب کی جائیں جس پر چیف جسٹس نے کہااب تو تمام بچے بالغ اور خودمختار ہیں،شادی تک بچیاں زیرکفالت رہتی ہیں۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل کے دوران کہا کہآصف علی زرداری 8 مقدمات میں شریک ملزم تھے اور آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت ان سے بیان حلفی طلب کیا گیا،جس پرچیف جسٹس نے کہا اگر آپ بیان حلفی نہیں دینا چاہتے نادیں،عوامی پیسہ عوامی مفاد سے متعلق ہے،اس لیے ہم نے آرٹیکل 184 تین کا استعمال کیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیاکہ کیا تمام ریکارڈ آپ نے خود ضائع کر دیا؟جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ میں نے ریکارڈ کے بارے میں امکان ظاہرکیاہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ کرپشن کا ایشونہیں ہے،ہم اپنے دائرہ اختیارکو بڑھا رہے ہیں۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میرے موکل 1997 سے 2005 تک جیل میں رہے،ان بچوں کے اثاثے مانگے جارہے جو میرے موکل کے زیر کفالت نہیں،محترمہ بے نظیر کی قبرکاٹرائل کیاجارہاہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہ توبہ توبہ ایسا کس نے کہا؟ہم محترمہ کے ٹرائل کا سوچ ہی نہیں سکتے،محترمہ شہید ہوئیں اورآپ کے دور حکومت میں مقدمے کا وہ ٹرائل نہیں ہوا جیسا ہونا چاہیے تھا۔جس پر وہاں موجود دوسرے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلیں سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہیں،چیف جسٹس نے اس پرکہا کہ آپ سارا دن عدالت میں ہوتے ہیں، ہمیں بتائیں درخوست سن لیتے ہیں۔عدالت نے آصف زرداری اور انکے بچوں (بلاول، آصفہ اور بختاور) کے اثاثوں کی تفصیلات 15 روز میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.