محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے موسم سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما کی پہلی بارش کل اتوار22 سے بدھ 25 نومبرتک ہوگی
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں 23 تا 25 نومبر کو ہلکی اور تیز بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

شخصیات ویب نیوز  

رپوٹ: سلیم آذر

ہفتہ 5ربیع الثانی 1442 ھ 20 نومبر 2020

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

پیش گوئی کے مطابق 22نومبرکوملک میں مغربی ہواؤں کاسلسلہ داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کے سسٹم کے سبب کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش اور دیگرعلاقوں میں بونداباندی متوقع ہے۔
کراچی میں آج موجودہ درجہ حرارت24 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب27 فیصد اور ہواکی رفتارکم ہے۔
دوسری جانب ملک کےبالائی علاقے آج بھی یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ میدانی علاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی،کوئٹہ،لاہور، اسلام آباد،پشاورسمیت دیگرعلاقوں میں کہیں موسم خشک تو کہیں سرد رہنےکی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، کالام ، اسکردو اور استور سمیت بالائی علاقوں میں موسم شدید سردرہے گا۔

 کراچی،کوئٹہ،لاہور، اسلام آباد،پشاور و دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا

کراچی،کوئٹہ،لاہور، اسلام آباد،پشاور و دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کل اتوار سے شروع ہوگی، یہ سلسلہ بدھ 25 نومبرتک جاری رہے گا، اس دوران شہر میں بوندا باندی کے ساتھ ہلکی وتیز بارش بھی ہوگی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.