نوازشریف اورمریم نوازپاکستان پہنچنے پرگرفتار

نجی طیارے کے اترتے ہی نیب کی ٹیم نے کارروائی شروع کردی،،پاسپورٹ ضبط کرکے دونوں کوحراست میں لے لیا

ویب ڈیسک

اسلام آباد،مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اورسابق وزیراعظم نوازشریف اورانکی صاحبزادی مریم نوازکو نیب ٹیم نے پاکستان پہنچنے کے بعد لاہورایئرپورٹ سے گرفتارکرلیا ہے اوران کی قید کے وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ سے گرفتاری کے بعد انھیں بذریعہ خصوصی طیارہ اسلام آباد لے جایا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق نوازشریف کو اڈیالہ جیل اورمریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس میں رکھا جائے گا۔ابوظہبی سے لاہورآنے والے نجی طیارے کے اترتے ہی 3 خواتین اہلکاروں سمیت نیب کی 16 رکنی ٹیم نے قانونی کارروائی شروع کردی اوراہلکاروں نے نوازشریف اور مریم نواز کے پاسپورٹس قبضے میں لئے اورامیگریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد دونوں کو باقاعدہ گرفتار کرلیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.