نوازشریف نے رہائی کے عوض حکومت کو دو ارب ڈالر کی آفرکی،فیصل واوڈا

جو اولاد پیسے کے لئے باپ کو پھنسا دے ایسی سیاست کا کیا فائدہ ہے،آصف زرداری کے خلاف کیس ن لیگ کے دورحکومت میں بنائے گئے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی جان چھڑانے کیلئے دو ارب ڈالر دینے کی آفردے چکے ہیں،جو اولاد پیسے کے لئے باپ کو پھنسا دے ایسی سیاست کا کیا فائدہ ہے؟ان خیالات کا اظہارانہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کہا کہ’’حضور یہ ہیں وہ ذرائع‘‘ اورپھر وہ ان ہی ذرائع سے لاتعلق ہوگئے۔سابق وزیراعظم چاہتےہیں کہ دو ارب ڈالر کے بدلے ان کی جان چھوڑدی جائے، قید تنہائی کاٹنا ن لیگی قائد کے بس کی بات نہیں,اس کے لیے وہ دو ارب ڈالر دینے کی آفر بھی دے چکے ہیں،نوازشریف نے رشوت کی یہ آفرحکومت کوکی ہے،جو اولاد پیسے کے لئے باپ کو پھنسا دے ایسی سیاست کا کیا فائدہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پی پی رہنما نے دمادم مست قلندر کی والی بات کرسمس یا نیوایئرپارٹی سے متعلق کہی ہوگی،آصف زرداری کے خلاف کیس ن لیگ کے دورحکومت میں بنائے گئے اورجےآئی ٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔دمادم مست قلندر کی بات کی جاتی ہے دونوں جماعتیں مل کردکھائیں،دمادم مست قلندروہ کریں کھانا اور گاڑیاں ہم خود فراہم کریں گے۔فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ آج سے پہلے ٹو پارٹی رول تھا،پہلے ان کی پھر دوسرے کی باری آتی تھی،شریف خاندان کے ملک اوربیرون ملک بھی رشتے دارہیں جو پیسے دیتے ہیں۔مصدق ملک نے پارٹی کا ایسا دفاع کیا اب تو رونا آگیا،موجودہ کابینہ کام کرکے دکھا رہی ہے تو انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں،ن لیگ اور پی پی کی حکومتوں نے ماضی میں کرپٹ لوگوں کو کیوں نہیں پکڑا؟

Facebook Comments

POST A COMMENT.