نیو کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 دکاندار جاں بحق

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں 6 مشتبہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 دکانداروں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا

دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی نیت سے کولڈ ڈرنگ ڈیلیر کی دکان پر دھاوا بولا، تاہم انہوں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے،پولیس

شخصیات ویب ڈیسک
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں 6 مشتبہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 دکانداروں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔پولیس نے بتایا کہ ’11 جی سیکٹر میں نالا اسٹاپ کے پاس کولڈڈرنگ شاپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 45 سالہ اقبال عبداللہ، ان کا 50 سالہ کزن الیاس یوسف جاں بحق اور 60 سالہ الیاس عبداللہ زخمی ہو ئے‘۔
نیو کراچی کے ڈی ایس پی ارشاد علی بھٹو نے بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی نیت سے کولڈ ڈرنگ ڈیلیر کی دکان پر دھاوا بولا، تاہم انہوں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ’اقبال نے مزاحمت کی اور ایک مشتبہ ڈاکو کو پکڑ لیا، اسی دوران دیگر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے‘۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اقبال اور الیاس کے سر اور سینے پر گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ الیاس عبداللہ زخمی ہو گیا۔
ڈی ایس پی نے بتایا کہ ’تفتیش کاروں نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 10 خالی خول اپنی تحویل میں لے لیے‘۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ افراد کا تعلق ’گودرا برادری‘ سے تھا جو ایف بی ایریا بلاک 17 کے رہائشی تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.