ل ظفرخان، چائے بنانے والا محنت کش اب اسمبلی میں قانون سازی کرے گا

گل ظفرخان چائے بناتے بناتے آج ایم این اے بن گیا، قوم کے بچوں کو سیاست میں لانا میرا ہدف ہے

شخصیات ویب نیوز

اسلام آباد

گل ظفرخان، چائے بنانے والا محنت کش اب اسمبلی میں قانون سازی کرے گا ۔
گل ظفرخان چائے بناتے بناتے آج ایم این اے بن گیا،ان کا کہنا ہے کہ قوم کے بچوں کو سیاست میں لانا میرا ہدف ہے۔
چائے بناکر روزی روٹی کمانے والے محنت کش گل ظفر خان اب قومی اسمبلی میں قانون سازی کریں گے۔
اندرون راولپنڈی میں ایک ہوٹل پر چائے بنانے والے گل ظفرخان این اے 41 باجوڑ سے پاکستان تحریک انصاف کی سیٹ پر منتخب ہوئےہیں۔ انہوں نے کہاکہ چائے بنانا میرا پیشہ ہے، یہی کام کرتے ہوئے آج ایم این اے بن گیا۔ گل ظفر خان نے کہاکہ میرا ہدف ہے کہ قوم کے بچوں کو سیاست میں لاؤں۔ انھوں نے کہا کہ ان کے پاس ایک ہی موقع ہے کہ اپنے علاقے کے مسائل حل کریں۔ انھوں نے کہا کہ میں محنت کش ہوں اور مزدورں اور غریبوں کے مسائل سے خوب آگاہ ہوں لہٰذا میری پوری کوشش ہوگی کہ میں مزدوروں محنت کشوں اور ان کے بچوں کے لیے کام کروں ان کے مسائل حل کروں اور محنت کشوں کے بچوں کو سیاست میں لائوں۔

ایک ہوٹل پر چائے بنانے والے گل ظفرخان این اے 41 باجوڑ سے پاکستان تحریک انصاف کی سیٹ پر منتخب ہوئےہیں۔ انہوں نے کہاکہ چائے بنانا میرا پیشہ ہے، یہی کام کرتے ہوئے آج ایم این اے بن گیا۔ گل ظفر خان نے کہاکہ میرا ہدف ہے کہ قوم کے بچوں کو سیاست میں لاؤں۔ انھوں نے کہا کہ ان کے پاس ایک ہی موقع ہے کہ اپنے علاقے کے مسائل حل کریں۔ انھوں نے کہا کہ میں محنت کش ہوں اور مزدورں اور غریبوں کے مسائل سے خوب آگاہ ہوں لہٰذا میری پوری کوشش ہوگی کہ میں مزدوروں محنت کشوں اور ان کے بچوں کے لیے کام کروں ان کے مسائل حل کروں اور محنت کشوں کے بچوں کو سیاست میں لائوں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.