ڈیم ہمارے بچوں کا ہم پر قرض ہے،چیف جسٹس ثاقب نثار

غلطیاں ہم سے بھی ہوسکتی ہیں۔ہمیں بطور ایک ادارہ اپنی غلطیاں تسلیم کرنا چاہیئے

شخصیات ویب ڈیسک

لاہور،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ پانی کا بحران حل کرنا آپ سب پرقرض ہے۔ آئندہ نسلوں کیلئے ڈیم بنانا انتہائی ناگزیرہے۔چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام ایک الگ تھلگ نظام ہے۔ بہت سے شعبوں میں بہتری لانے کی کوشش کی۔عدالتی نظام میں بتدریج تبدیلی آتی ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق قانون سازی نہیں کر سکتے۔صرف انصاف کرنے کا جذبہ ہونا چاہیئے۔آج بھی لاکھوں روپے کی پراپرٹی کا انتقال پٹواری کی زبان پرہے۔انہوں نے کہا کہ میرا بطورجج 21 سال کا تجربہ ہے۔صرف انصاف کرنے کا جذبہ ہونا چاہیئے،اپنا گھر ٹھیک کرنا ہے بارپرتنقید کرنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ ہم بالکل ٹھیک نہیں،غلطیاں ہم سے بھی ہوسکتی ہیں۔ہمیں بطور ایک ادارہ اپنی غلطیاں تسلیم کرنا چاہیئے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پاکستان کو ویسے کمزور نہیں کیا جا سکتا،پانی بحران سے کیاجاسکتا ہے۔ پاکستان میں پانی کا بحران جرم ہے جو ایک غیرملکی سازش ہے۔ پانی کا بحران حل کرنا آپ سب پر قرض ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کیلئےڈیم بنانا انتہائی ناگزیر ہے۔ہمیں اپنے مستقبل کو بہتر کرنے کیلئے قربانیاں دینی پڑیں گی،ڈیم ہمارے بچوں کا قرض ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.