کشمیراہم تصفیہ طلب ایجنڈا ہے،عظیم اورتاریخی مؤقف پرکشمیریوں کے ساتھ ہیں،آرمی چیف

کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے، کشمیریوں کے عظیم،تاریخی مؤقف پران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

کشمیر سمیت دنیا بھر میں امن کےخواہاں ہیں آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، ہم مادر وطن کے دفاع کے لئے ہروقت تیار ہیں، پاک فوج خطے میں امن اواستحکام کےلئے موثر کردار ادا کررہی ہے

شخصیات ویب ڈیسک

راولپنڈی،پاکستان آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا،ایل او سی پرپاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مادرِوطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی کا دورہ کیا،فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایل او سی پرجوانوں کی صلاحیتوں اور حوصلے کے بلند معیار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سرپیر اورپانڈو سیکٹرز کا دورہکیا، آرمی چیف نے اس موقع پرکہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لیے تیار ہے۔جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے، کشمیریوں کے عظیم،تاریخی مؤقف پران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.