کورونا کا خوف ، میرج ہالز میں شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے  میرج ہالز میں شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا

کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے میرج ہالز میں شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا
کورونا سے بچاﺅ کیلئے شادی ہالز اور درگاہوں پر پابندی،مدرسوں میں بھی بچوں کی پڑھائی بند، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کو بھی بند کرنے کی ہدایت

کراچی میں 120 بستروں اور 16 وینٹی لیٹرز پر مشتمل اسپتال کورونا کے مریضوں کیلئے مختص
سندھ حکومت وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلی سندھ

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سید ماجد علی

کورروناوائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لیے سندھ حکومت کا ہالز میں شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری سندھ کو نوٹیفکیشن جاری کرنےکی ہدایت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شادیہالز اور درگاہوں پر پابندی عائد کی جائے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزراءکو بھی عوامی تقریبات میں جانے سے منع کر دیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق چیف سیکرٹری کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کو بھی بند کرنےکی ہدایت جاری کی گئی ہے، ساتھ ہی مدارس میں بھی بچوں کی پڑھائی کو عارضی طور پر بند کرنے کا کہا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سندھ حکومت کورونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اسی کے تحت کراچی میں 120 بستروں اور 16 وینٹی لیٹرز پر مشتمل اسپتال کو کورونا کے مریضوں کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا سے بچائوکے لیے ہر ضلع میں قرنطینہ سینٹر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں ایک خاتوں میں کورونا وائرس کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے جس میں سے دو افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.