اردو ادب میں شکیب جلالی کی خودکشی نے سب سے زیادہ شہرت حاصل کی

شکیب جلالی کی خودکشی کے واقعے نے سب سے زیادہ شہرت حاصل کیا

 12 نومبر 1966کو شکیب کا خاندان جان نچھاور کرنے والے اپنے سرپرست اور اردو ادب

 ایک ہمہ جہت جینئس ادیب، صحافی، مترجم، افسانہ نگار، تنقید نگار اور عظیم شاعر سے محروم ہوگیا

 تنقید نگاروں نے شکیب کو جدید غزل کا امام کہا، کسی نے اردو غزل کی امیدگاہ قرارد یا

 کسی نے کہا جئینس شکیب اردو کا کیٹس ہے،کسی نے کہا کہ شکیب کو سو سال کے بعد دریافت کیا جائے گا جیسے غالب کو کیا گیا

شکیب جلالی کا اصل نام سید حسن رضوی تھا۔ وہ یکم اکتوبر 1934 کو انڈیا کے قصبے

بدایوں میں پیدا ہوئے۔

 محکمہ پولیس سے منسلک سید صغیر حسین رضوی اور سیدہ بیدہ خاتون کے گھر دوسری اور نرینہ اولاد کی حیثیت سے ایک بچے نے آنکھیں کھولیں۔ بعد میں تین بہنیں اور پیدا ہوئیں، یوں وہ چار بہنوں کے اکلوتے اور لاڈلے بھائی ہونے کی وجہ سے گھر بھر کی محبتوں کا مرکزبنے اور اس بچے کو “سلطان” کے نام سے پکارا جانے لگا۔ بیٹے کی ولادت کے کچھ عرصے بعد ملازمت کے سلسلے میں سلطان کے والد بدایوں سے بریلی منتقل ہوگئے، جہاں سلطان کے تعلیمی سفر کا اغاز 1940 میں اسلامیہ کالج بریلی سے ہوا جو درجہ ششم تک جاری رہا۔ یہ وہ وقت تھا جب ہندوستان میں آزادی کی تحریک زور پکڑ رہی تھی جس کی وجہ سے سرکاری اوربالخصوص قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دباو ¿ بڑھتا جارہا تھا، ان حالات میں سلطان کے والد کسی متنازعہ گرفتاری کے باعث محکمہ جاتی کاروائی کا شکار ہوکر معطل ہوگئے ۔

ابھی سلطان کی عمر دس یا گیارہ سال تھی کہ ان کی والدہ ریل گاڑی کے ایک متنازعہ حادثے کا شکار ہوکر دارفانی سے کوچ کر گئیں جس کا الزام ان کے شوہر کے سر آیا اور عدالتی کاروائیوں کے دوران پہلے جیل پھر بنارس کے دماغی اسپتال منتقل ہوگئے۔ کچھ عرصہ بعد ان کو بریلی کے دماغی اسپتال بھیج دیا گیا ۔

والدہ کی اندوہناک وفات کے وقت شکیب جائے حادثہ پر موجود تھے۔ یہ واقعہ ان کے ذہن سے کبھی محو نہ ہوا اور ایک کبھی نہ ختم ہونے والی نفسیاتی بیماری اور ذہنی عدم توازن کی صورت میں زندگی بھر شکیب کے ساتھ رہا۔

 والدہ کی ناگہانی جدائی کے بعد سلطان چاروں بہنوں کے ساتھ بدایوں میں رہائش پذیر اپنی کثیر العیال ننھیال منتقل ہوگئے۔

دوبارہ سے ان کا تعلیمی سفر درجہ ہفتم میں داخلے کے ساتھ نیشنل اسلامیہ اسکول بدایوں سے شروع ہوا۔ یہیں 11 یا 12 سال کی عمر میں ان کی شاعری کی ابتدا ہوئی

1950 میں شکیب جلالی اپنی چار بہنوں کے ساتھ پاکستان آ گئے جہاں ملازمتوں کے سلسلے میں وہ مختلف شہروں میں مقیم رہے۔

منقسم ہندوستان کے ساتھ “سلطان” کی روح بھی تقسیم ہو چکی تھی۔ حادثاتی موت کی شکار ماں کی قبر اور قید میں جکڑا باپ ہندوستان میں اور چار بہنوں کی ذمہ داری لیے 14 سالہ “سید حسن رضوی عرف سلطان” کا وجود پاکستان میں۔ شکیب کے بڑے ماموں کا تبادلہ راولپنڈی سے کراچی ہوا تو پوری ننھیال بھی کراچی منتقل ہو گئی۔

اس منتقلی سے پہلے سلطان نے بڑی بہن کی شادی کردی تھی جن کے شوہر دہلی سے لاہور ہجرت کرکے آئے تھے اور کتابوں کے وسیع کاروبار سے منسلک تھے۔ خاندان کے کراچی منتقل ہونے کے بعد شکیب لاہور منتقل ہوئے جہاں بہنوئی کو ایک بااعتماد سہارے کی ضرورت تھی جو نئے قائم کردا ادارے جاوید لمیٹڈ کی سیالکوٹ شاخ کی دیکھ بھال کرسکے۔ شکیب 1953ع میں اس ادارے کی سیالکوٹ شاخ کے مسﺅل مقرر ہوئے۔ سیالکوٹ سے ماہنامہ “عجیب” نکالنے کی کوشش کی، بی اے پاس کیا، مگر جاوید لمیٹڈ نے کاروباری مندی کے باعث سیالکوٹ شاخ بند کردی اور شکیب کا تبادلہ لاہور ہوگیا۔ 1955ع میں لاہور سے ہفت روزہ “وحدت” اور پھر “شاہکار” کی ادارت کی جو بعد میں “جاوید” کے نام سے شائع ہوا۔ مگر پھر مالی خسارے کے باعث بند ہوگیا۔ اس مستقل معاشی تک و دو کے درمیان اپنی دو چھوٹی بہنوں کی شادیاں سرگودھا میں انبالہ سے ہجرت کرنے والے ایک ہی گھر میں کیں۔

جنوری 1956ع میں والدہ کی پسند، بچپن کی منگیتر اور خالہ زاد سیدہ محدثہ خاتون سے کراچی میں شادی کی، دلہن کے ساتھ ساتھ بیوہ خالہ کی ذمہ داریاں لے کر واپس لاہور آئے اور پیسہ اخبار کے علاقے میں ایک چوبارہ کرائے پر لے کر رہائش اختیار کی، جگہ کی تنگی کے باعث کرشن نگر اپنے منجلے بہنوئی کے ساتھ کرائے کے مشترکہ مکان میں منتقل ہوگئے۔ شکیب کے لاہور میں قیام کے دوران گاہے بگاہے ان کی ملاقاتیں احمد ندیم قاسمی، سیف زلفی اور احسان دانش سے رہتیں ادبی لحاظ سے اس خوش کن ماحول میں حلیم الطبع اور حساس شکیب کو دو حادثات سے گزرنا پڑا مگر ان کے ظاہری مزاج میں کوئی فرق نہ آیا۔ پہلا صدمہ جب ہوا جب منتوں مرادوں سے پیدا ہوا نومولود بیٹا کراچی میں اپنی پیدائش کے کچھ ہی دن بعد شکیب کی سب سے چھوٹی بہن کے ہاتھوں ایک ناگہانی حادثہ میں وفات پاگیا۔ دوسرا سانحہ 1960ع میں ہوا جب حتی المقدور علاج معالجہ کے باوجود ان کی بیوہ ساس اور ماں جیسی خالہ کا سرطان کے مریض سے طویل بیماری کے بعد انتقال ہوگیا اور حساس طبع شکیب اپنے آخری بزرگ کی شفقتوں سے بھی محروم ہوگئے۔

اگست 1963ع میں تھل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا صدر دفتر جوہر آباد سے پنجاب کے ایک انتہائی دورافتادہ مقام “بھکر” منتقل ہوگیا جہاں رہنے کا تصور بھی شکیب نے نہ کیا تھا مگر ملازمت کی وجہ سے ان کو جوہراباد سے بھکر منتقل ہونا پڑا جہاں وہ جولائی 1966ع تک رہے۔ بھکر میں شکیب کو دو خوشیاں ملیں ان میں ایک 21 اکتوبر 1963ع کو سات سال کے طویل انتظار کے بعد ان کے گھر بیٹے کی پیدائش تھی جس کا نام قبضہ سادات سرسی ضلع مراد آباد بھارت سے ان کی پھپھی زاد شمیم خاتون نے بذریعہ خط سید حسین اقدس رضوی تجویز کیا جو شکیب کو بہت پسند آیا۔ یہ وہ موقع تھا جب شکیب نے اپنی مشہور نظم “اندمال” لکھی۔ اس کے تقریباً ڈھائی سال بعد 6 جولائی 1966ع کو بیٹی سیدہ حنا بتول کی پیدائش ہوئی، جس کے مستقبل کے بارے میں وہ پیدائش سے ہی فکرمند رہنے لگے تھے۔

ستمبر 1965ع میں شکیب جلالی کے نام ہندوستان سے ان کے پھوپی زاد بھائی صابر علی کا خط آتا ہے جس میں ان کے والد کی دماغی اسپتال سے رخصت کا خوش کن ذکر تھا۔ اس خط میں انہوں نے لکھا کہ “آپ کے والد آپ کو بہت یاد کرتے ہیں” خط ملتے ہی شکیب بہت زیادہ بے چین ہوجاتے ہیں اور ہندوستان جانے کی تیاریاں شروع کردیتے ہیں۔ اسی اثنائ  میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ چھڑ جاتی ہے۔ سرحدوں پر آمد و رفت کی پابندی لگ جاتی ہے اور بےچین شکیب کی والد سے ملاقات ناممکن ہوجاتی ہے۔ قسمت کی ستم ظریفی جاری تھی، فروری 1966 میں شکیب پر ان کے والد کے انتقال کی خبر بجلی بن کر گری اور ان کا یہ دیرینہ احساس شدید تر ہوجاتا ہے کہ وہ اپنے والد کی خدمت نہ کرسکے، باوجود شدید خواہش کے وہ ان سے ملاقات بھی نہ کرسکے اور وقتِ آخر ان کے ساتھ نہ تھے۔ شکیب کی حالت زیادہ بگڑی تو شاعرِ اہل یبیت قیصر بارہوی کی ایما پر شکیب کی اہلیہ انھیں لے کر اپنی نندوں کی سسرال سرگودھا چلی آئیں کیوں کہ ننھیال بہت دور کراچی میں تھی اور ددھیال ہندوستاں میں۔ سرگودھا میں علاج کے وسائل سے ناامیدی پر شکیب کو لاہور بھیجا گیا۔ جہاں احمد ندیم قاسمی کے مشورے سے بغرض علاج سیف زلفی نے شکیب کو لاہور کے سرکاری دماغی اسپتال میں داخل کروایا۔ شکیب کے دوست سیف زلفی اور شفقت کاظمی گاہے بگاہے ان سے ملاقات اور تشفی کے لیے جاتے رہتے۔ کم و بیش ایک ماہ کے رائج الوقت دقیانوسی اور اذیت ناک علاج کے بعد شکیب کو ذہنی صحت کا سرٹیفکیٹ دے کر ڈسچارج کردیا گیا اور چند دن لاہور رہنے کے بعد 9 یا 10 نومبر 1966 کو وہ سرگودھا میں اپنی بیوی اور دونوں ننھے بچوں کے پاس چلے آئے۔

سانحہ والے دن شکیب نے بچوں کو خوب پیار کیا اہلیہ سے گلے ملے سمجھایا کہ میرے بعد شدید محنت کرنی پڑے گی مگر تمہارا بڑھایا اچھا گزرے گا پھر کہا “جب بھی کسی سے ہاتھ ملانا تو بعد میں اپنی انگلیاں گن لینا کہ پوری ہیں یا نہیں”۔ اہلیہ رونے لگیں کہ آپ بالکل تندرست ہیں ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ بھی ہے یہ سن کر شکیب بھی رونے لگے۔ کسی کام سے اہلیہ کمرے سے باہر گئیں واپس آئیں تو دیکھتی ہیں کہ دیواری کارنر پر شکیب کے بازو کا تعویز، امام ضامن اور جیبوں کا سامان رکھا ہے۔ انہوں نے گھبرا کر محلے اور قریب کی پان سگریٹ کی دکانوں پر ڈھونڈنا شروع کیا مگر شکیب تو کہیں اور کے سفر پر تھے۔

شام پانچ بجے کے قریب پولیس نے اطلاع دی کی شکیب ٹرین کی زد میں آگئے ہیں۔ بیگم شکیب کے ساتھ گھر والے دیوانہ وار اسپتال پہنچے دھڑ الگ اور ٹانگیں الگ تھیں مسلسل خون بہنے سے بے ہوشی طاری تھی۔ اسپتال میں کوئی کہتا تھا حادثہ ہے کوئی خودکشی کہتا۔ بیوی کی چیخوں اور پکارنے پر شدید زخمی شکیب نے کوشش کرکے ہاتھ ہلایا اور ملک عدم کی طرف سدھار گئے۔۔۔ 12 نومبر 1966کو شکیب کا خاندان اپنی جان نچھاور کرنے والے سرپرست سے اور اردو ادب ایک ہمہ جہت جینئس ادیب، صحافی، مترجم، افسانہ نگار، تنقید نگار اور عظیم شاعر سے محروم ہوگیا۔

شکیب کے بارے میں تنقید نگاروں نے خوب کہا کہ شکیب جدید غزل کا امام ہے، کسی نے کہا شکیب اردو غزل کی امیدگاہ ہے، کسی نے کہا جئینس شکیب اتنی چھوٹی سی عمر میں اردو ادب کو وہ کچھ دے گیا جو لوگ اپنی پوری عمر میں نہیں دے پاتے، کسی نے کہا شکیب اردو کا کیٹس ہے، کسی نے کہا اگر شکیب نہ ہوتے تو آج اردو کے 100 شاعر نہ ہوتے، کسی نے کہا کہ شکیب کو سو سال کے بعد دریافت کیا جائے گا جیسے غالب کو کیا گیا

حالات کی ستم ظریفی دیکھیے کہ شکیب جیسے صاحب اسلوب قادر الکلام شاعر کا ادبی ذخیرہ سنبھالنے والا کوئی نہ تھا سوائے واجبی تعلیم یافتہ ان کی بیوہ جنہوں نے حتی المقدور کوشش کرکے کلام کو سنبھالا اور شکیب کے دیرینہ دوست اور قدر دان احمد ندیم قاسمی کے حوالے ایک گٹھری کی صورت میں کیا جنہوں نے شکیب کے انتقال کے 8 سال بعد ان کے کلام کا انتخاب ‘روشنی اے روشنی” بااہتمام “مکتبہ فنون” لاہور 1974ع میں شائع کیا۔ پھر اس کے بےشمار ایڈیشنز مکتبہ فنون، ماورا پبلیکیشن لاہور سے شائع ہوتے رہے۔

“کلیات شکیب جلالی” 2004 ع میں “سنگ میل پبلی کیشن” لاہور کے زیر اہتمام ان کے اکلوتے بیٹے اقدس رضوی نے شائع کی جس کے کئی ایڈیشن نکل چکے ہیں۔ بھارت میں کلیات شکیب فرید بک ڈپو نئی دھلی سے شائع ہوئی۔

Kalam shakeeb jalali

ا? کے پتھر تو مرے صحن میں دو چار گرے

جتنے اس پیڑ کے پھل تھے پس دیوار گرے

ایسی دہشت تھی فضاو ¿ں میں کھلے پانی کی

آنکھ جھپکی بھی نہیں ہاتھ سے پتوار گرے

مجھے گرنا ہے تو میں اپنے ہی قدموں میں گروں

جس طرح سای? دیوار پہ دیوار گرے

تیرگی چھوڑ گئے دل میں اجالے کے خطوط

یہ ستارے مرے گھر ٹوٹ کے بے کار گرے

کیا ہوا ہاتھ میں تلوار لیے پھرتی تھی

کیوں مجھے ڈھال بنانے کو یہ چھتنار گرے

دیکھ کر اپنے در و بام لرز جاتا ہوں

مرے ہم سایے میں جب بھی کوئی دیوار گرے

وقت کی ڈور خدا جانے کہاں سے ٹوٹے

کس گھڑی سر پہ یہ لٹکی ہوئی تلوار گرے

ہم سے ٹکرا گئی خود بڑھ کے اندھیرے کی چٹان

ہم سنبھل کر جو بہت چلتے تھے ناچار گرے

کیا کہوں دید? تر یہ تو مرا چہرہ ہے

سنگ کٹ جاتے ہیں بارش کی جہاں دھار گرے

ہاتھ آیا نہیں کچھ رات کی دلدل کے سوا

ہائے کس موڑ پہ خوابوں کے پرستار گرے

وہ تجلی کی شعاعیں تھیں کہ جلتے ہوئے پر

آئنے ٹوٹ گئے آئنہ بردار گرے

دیکھتے کیوں ہو شکیب? اتنی بلندی کی طرف

نہ اٹھایا کرو سر کو کہ یہ دستار گرے

…………..

کوئی اس دل کا حال کیا جانے

شکیب جلالی

کوئی اس دل کا حال کیا جانے

ایک خواہش ہزار تہہ خانے

موت نے آج خودکشی کر لی

زیست پر کیا بنی خدا جانے

پھر ہوا کوئی بد گماں ہم سے

پھر جنم لے رہے ہیں افسانے

وقت نے یہ کہا ہے رک رک کر

آج کے دوست کل کے بیگانے

دور سے ایک چیخ ابھری تھی

بن گئے بے شمار افسانے

زیست کے شور و شر میں ڈوب گئے

وقت کو ناپنے کے پیمانے

کتنا مشکل ہے منزلوں کا حصول

کتنے آساں ہیں جال پھیلانے

راز یہ ہے کہ کوئی راز نہیں

لوگ پھر بھی مجھے نہ پہچانے

……………………….

میں شاخ سے اڑا تھا ستاروں کی آس میں

شکیب جلالی

میں شاخ سے اڑا تھا ستاروں کی آس میں

مرجھا کے آ گرا ہوں مگر سرد گھاس میں

سوچو تو سلوٹوں سے بھری ہے تمام روح

دیکھو تو اک شکن بھی نہیں ہے لباس میں

صحرا کی بود و باش ہے اچھی نہ کیوں لگے

سوکھی ہوئی گلاب کی ٹہنی گلاس میں

چمکے نہیں نظر میں ابھی نقش دور کے

مصروف ہوں ابھی عمل انعکاس میں

دھوکے سے اس حسیں کو اگر چوم بھی لیا

پاو ¿ گے دل کا زہر لبوں کی مٹھاس میں

تارہ کوئی ردائے شب ابر میں نہ تھا

بیٹھا تھا میں اداس بیابان یاس میں

جوئے روان دشت ابھی سوکھنا نہیں

ساون ہے دور اور وہی شدت ہے پیاس میں

رہتا تھا سامنے ترا چہرہ کھلا ہوا

پڑھتا تھا میں کتاب یہی ہر کلاس میں

کانٹوں کی باڑ پھاند گیا تھا مگر شکیب?

رستہ نہ مل سکا مجھے پھولوں کی باس میں

………………………

Facebook Comments

POST A COMMENT.