کراچی میں آج سے 5مئی تک ہلکی وتیز بارش،، ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری

کراچی میں آج سے 5مئی تک ہلکی وتیز  بارش، ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری

کراچی وسندھ میں بارش،ماہی گیر 5 مئی تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں، صوبائی وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو

سندھ میں 30 اپریل سے 5 مئی تک ژالہ باری کے ساتھ بارش اور آندھی متوقع

شخصیات ویب نیوز

28اپریل 2023 جمعہ 7شوال 1444ھ

رپورٹ تحریر: سلیم آذر

کراچی میں اج سے یکم مئی تک ہلکی وتیز  بارش اور سندھ و بلوچستان میں 30اپریل سے 5 مئی تک ژالہ باری کے ساتھ بارش اور آندھی متوقع ہے

محکمۂ موسمیات نے آج سے یکم مئی کے دوران کراچی میں وقفے وقفے سے کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

بلوچستان کے شمال مشرقی اور ساحلی علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے، چمن میں بارش، تیز ہواؤں کے سبب گوادر، پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

موسمی صورتحال کو منظر رکھتے ہوئے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات گئے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوسکتی ہیں، جبکہ آج سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا آغاز ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 سے 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، شہر میں کل بوندا باندی کا بھی امکان ہے اور  بارش کے باعث دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر انداز ہے، جس کے تحت کراچی میں آج شام یا رات ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے شمال مشرقی اور ساحلی علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے، چمن میں بارش، تیز ہواؤں کے سبب گوادر، پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے

بلوچستان کے شمال مشرقی اور ساحلی علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے، چمن میں بارش، تیز ہواؤں کے سبب گوادر، پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں سسٹم 28 اپریل سے 4 یا 5 مئی تک متحرک رہ سکتا ہے، شہر کے بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ کراچی کے کچھ مقامات پر 2 سے 3 موسلا دھار بارش کے اسپیل بھی آ سکتے ہیں، کراچی میں 30 سے 50 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرج چمک کے بادل مضبوط بنے تو آندھی اور ژالہ باری کا بھی امکان رہے گا، تاہم کراچی میں کسی شدید موسمی صورتِ حال کا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے جنوبی بلوچستان میں داخل ہو گا، جس کے باعث کراچی میں آج موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں شام یا رات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، مٹیاری ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہٰ یار، حیدر آباد، میر پور خاص، سجاول، دادو، جامشورو، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکار پور، کشمور اور سکھر میں کل سے یکم مئی تک بارش کا امکان ہے۔

اس دوران گھوٹکی، خیر پور، نوشہروفیروز میں اس دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بارش کے باعث سانگھڑ، مٹیاری اور بدین کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔

سمندر میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظرماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت جاری کردی گئی

سمندر میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظرماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت جاری کردی گئی

وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 مئی تک ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

ایک بیان میں اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ میں بھی وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 30 اپریل سے 5 مئی تک ژالہ باری کے ساتھ بارش اور آندھی متوقع ہے۔

اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب آنے کی وجہ سے سندھ متاثر ہو سکتا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی محکمے نے تمام بلدیاتی اداروں کو ندی نالوں کی صفائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.