آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ، پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر ٹاپ فور میں جگہ بنا لی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 ، پاکستان نے افغانستان کو ہراد دیا

 

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں میں پاکستان نے ٹاپ فور میں جگہ بنالی

 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے 36 ویں میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے ہرادیا

مشکل صورتحال میں عماد وسیم کی شاندار اننگز، ناقابل شکست 49 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ شاندارکارکردگی پر مین آف دی میچ قرار

شخصیات ویب رپورٹ: سلیم آذر

، افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 228 رنز کا ہدف دیا، جو پاکستان نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کیا۔
ہیڈنگلے لیڈز میں ہفتے کوآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ے 36 ویں میچ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی ڈرامائی جیت کے ساتھ ہی لیڈز کی سڑکوں پر جشن کا سماں تھا۔
پاکستانی گرین شرٹس میں ملبوس اور پرچم تھامے ہوئے پاکستانی مرد اور خواتین نے سڑکوں پر رقص کیا۔ایسا لگ رہا تھا کہ عید کا سماں ہے۔ آتش بازی بھی کی اور پٹاخے بھی چھوڑے گئے ۔جیسے ہی پاکستان جیت کے قریب آیا اسٹیڈیم میں ایک بار پھر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔
افغان تماشائی ہار کو برداشت نہ کرسکے انہوں نے کئی پاکستانیوں کو زخمی کردیا، جبکہ پاکستانی تماشائی منظم انداز میں میچ دیکھ رہے تھے۔

عماد وسیم نے افغانیوں کے جش کو مااتم میں بدل دیا، افغانیوں‌سے ہار برداشت نہ ہوئی انھوں نے پاکستانی کھلاڑیوں پر حملہ کردیا، افغانی مشتعل ہوکر لیڈز کی سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستانی شائقین پر حملے کرکے انھیں زخمی کردیا جس کا آئی سی سی نے سخت نوٹس لیا ہے

عماد وسیم نے افغانیوں کے جش کو مااتم میں بدل دیا، افغانیوں‌سے ہار برداشت نہ ہوئی انھوں نے پاکستانی کھلاڑیوں پر حملہ کردیا، افغانی مشتعل ہوکر لیڈز کی سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستانی شائقین پر حملے کرکے انھیں زخمی کردیا جس کا آئی سی سی نے سخت نوٹس لیا ہے

جیت کے بعد کئی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔جیسے ہی عماد وسیم نے وننگ اسٹروک کھیلا کئی پاکستانی میدان میں داخل ہوگئے انہیں کنٹرول کرنے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو مشکل پیش آئی۔
لیڈز اور بریڈ فورڈ میں جگہ جگہ مٹھائی تقسیم کی گئی۔مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے۔ہیڈنگلے میں ہر جانب پاکستانی موجود تھے جو لوگ اسٹیڈیم میں نہیں آئے تھے، انہوں نے بھی جیت کے جشن میں شرکت کی۔
افغان شرپسند تماشائیوں سے شکست ہضم نہ ہوئی، پاکستانی کھلاڑیوں پر حملے کی کوشش، میچ ختم ہوتے ہی شرپسند افغانی میدان میں کود پڑے اور پاکستانی کھلاڑیوں پر حملے کی کوشش کی، تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے بروقت مداخلت کرکے پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین پہنچا دیا۔
اس سے قبل میچ کے دوران بھی بدنظمی پیدا ہوئی تھی اور افغان شرپسندوں نے پاکستانی شائقین کرکٹ پر حملہ کیا تھا انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
آئی سی سی بھی اس معاملے کا نوٹس لے چکا ہے اور افغان کرکٹ بورڈ کیخلاف کاروائی عمل میں لائے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لئے 228 رنز کا ہدف دیا

لیڈز میں افغان ٹیم پاکستانی باﺅلرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکی۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں اوپنر گلبدین نائب اور ون ڈاﺅن پوزیشن پر آنے والے حشمت اللہ شاہدی کو یکے بعد دیگرے آﺅٹ کرکے میدان بدر کیا۔
میچ کے 12 ویں اوور میں عماد وسم نے افغانستان کی تیسری وکٹ حاصل کی، انہوں نے سیٹ بیٹسمین رحمت شاہ کو 35 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ کیا۔اکرام علی خیل اور اصغرافغان نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 64 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کیا لیکن اصغر افغان 42 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔اگلے ہی اوور میں عماد وسیم نے اکرام علی خیل کو 24 کے اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا۔

 آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں ٹیموں کی اب تک کی پوزیشن کا چارٹ پاکستان ٹاپ فور میں شامل ہے

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں ٹیموں کی اب تک کی پوزیشن کا چارٹ پاکستان ٹاپ فور میں شامل ہے

محمد نبی 16 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر محمد عامر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ ا±س وقت ٹیم کا اسکور 167 رنز تھا۔
نجیب اللہ زدران نے پاکستانی بولرز کے سامنے بھرپور مزاحمت کی لیکن جب ان کا انفرادی اسکور 42 پر پہنچا تو شاہین آفریدی نے کلین بولڈ کردیا، شاہین کی یہ تیسری وکٹ تھی۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنا چوتھا شکار راشد خان کو بنایا وہ 8 رنز پر فخرزمان کو کیچ دے بیٹھے۔
حامد حسن کو صرف ایک رن پر وہاب ریاض نے کلین بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔یوں افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 47 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
عماد وسیم اور وہاب ریاض نے دو، دو جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کے دیے گئے ہدف 227رنز کے تعاقب شروع کیا تو ابتدا ہی میں اوپنر فخر زمان کو مجیب الرحمان نے میچ کی دوسری ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آ ﺅٹ کردیا۔
اننگز کی ابتدا ہی میں نقصان اٹھانے کے بعد امام الحق اور بابر اعظم نے ذمے دارانہ اور محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور ٹیم کا اسکور 72 رنز تک پہنچادیا۔
اس موقع پر امام الحق، محمد نبی کی گیند کو کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش میں اسٹیمپ آﺅٹ ہوگئے۔ امام الحق 36 رنز بناکر آٹ ہوئے۔
افغانستان کو ایک اور بڑی کامیابی اس وقت ملی جب محمد نبی نے ان فارم بیٹسمین بابر اعظم کو 45 کے اسکور پر کلین بولڈ کردیا۔
سینئر بیٹسمین محمد حفیظ بھی افغان اسپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور 35 گیندوں پر 19 رنز بناکر مجیب الرحمان کا شکار ہوگئے۔
ان فارم بیٹسمین حارث سہیل بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 27 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔کپتان سرفراز احمد غیرضروری طور پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوابیٹھے، وہ 18 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔شاداب خان بھی دوسرا رن لیتے ہوئے آﺅٹ ہوئے۔
نویں نمبر کھیلنے کے لیے آنے والے زخمی وہاب ریاض نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
عماد وسیم اور وہاب کی جارحانہ بیٹنگ کے بدولت پاکستان نے ہدف 49.4 اووز میں حاصل کیا، یوں افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
گرین شرٹس کی جانب سے عماد وسیم 49 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ بابر اعظم 45 اور امام الحق 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔
افغانستان کے مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
عماد وسیم کو میچ میں 2 کھلاڑیوں آو¿ٹ کرنے اور 49 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.