پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پرویز مشرف کافی عرصے سے علیل اور دبئی کے امریکن ہاسپٹل میں زیر علاج تھے

اہل خانہ نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان لے کر جانے کے لیے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی ہے

پرویزمشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائےگا، سابق صدر کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں

شخصیات ویب نیوز

5 فروری 2023 اتوار 13 رجب المرجب 1444ھ

رپورٹ : سلیم آذر

 :دبئی/ کراچی

سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد آج (اتوار) علی الصبح 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پرویز مشرف کافی عرصے سے علیل اور دبئی کے امریکن ہاسپٹل میں زیر علاج تھے

اہل خانہ نے پرویز مشرف کی میت پاکستان لے کر جانے کے لیے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی ہے

پرویزمشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائےگا، ان کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں

Ex President of Pakistan General (R) Pervez Musharraf Pervez Born on August 11, 1943, Delhi, India Shakhsiyaat News1

Ex President of Pakistan General (R) Pervez Musharraf Pervez Born on August 11, 1943, Delhi, India Shakhsiyaat News

ذرائع کے مطابق سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان لے کر جانے کے لیے اہل خانہ نے قونصل خانہ دبئی

میں درخواست کردی ہے۔

 خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پرویزمشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائےگا، پرویز مشرف کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کی میت لینے کے لیے پاکستان سے طیارہ کل صبح (پیر) دبئی پہنچے گا۔

خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس سے دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ پہنچے گا ، صدرآل پاکستان مسلم لیگ امارات کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کی میت دبئی سے پاکستان کل (پیر) روانہ کردی جائےگی۔

اظہار تعزیت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پرویز مشرف کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے  مطابق

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل(ر)پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

General (R) Pervez Musharraf Pervez Musharraf Died on February 5, 2023 Shakhsiyaat News2

General (R) Pervez Musharraf Pervez Musharraf Died on February 5, 2023 Shakhsiyaat News

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اورآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنرل (ر)پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی ہے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ اللہ تعالی ان کے اہلخانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

حالات زندگی

سابق صدر پرویز مشرف گیارہ اگست 1943 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے تھے،پرویزمشرف کا خاندان 1947 میں نئی دہلی سے کراچی منتقل ہوا تھا،انھوں  نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی ،پرویز مشرف نے بعد میں ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی ،پرویز مشرف 1961 میں پاکستانی فوج میں شامل ہوئے

 1964 میں 29 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے فارغ التحصیل ہوئے، اآرٹیلری رجمنٹ کی 61 ویں ایس پی یونٹ میں کمیشنڈ حاصل کیا اور پھر اسی یونٹ کی کمانڈ بھی کی۔آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کی اور پھر رائل کالج ا?ف ڈیفنس اسٹیڈیز لندن میں زیر تعلیم رہے۔

پرویز مشرف نے بعد میں اسپیشل سروسز گروپ میں شمولیت اختیار کی،وہ  پاک فوج میںآرٹیلری، انفینٹری اور ایس ایس جی یونٹ کا حصہ رہے اور 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگ میں بھی حصہ لیا۔ جنرل پرویز مشرف نے 25 بریگیڈ اور 41 ویں ڈویژن بھی کمانڈ کی اور ڈی جی ملٹری اآپریشن بھی رہے۔

پرویز مشرف کو 7 اکتوبر1998 کو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے اآرمی چیف مقرر کیا، اس وقت وہ کور کمانڈر منگلا تھے، ان کی سربراہی میں پاک فوج نے کارگل کی جنگ لڑی

پرویز مشرف نے 12 اکتوبر1999 کو ملک میں مارشل لا نافذ کیا اور ا?آرمی چیف کے ساتھ ملک کے چیف ایگزیکٹیو بھی بن گئے ،20 جون 2001 کو ریفرنڈم کے نتیجے میں صدر مملکت کا عہدہ سنبھالا اور 14 سے 16 جولائی 2001 کو نئی دہلی میں ہونے والی ا آگرہ کانفرنس میں شرکت کی لیکن مسئلہ کشمیر سمیت پاک بھارت دوطرفہ تنازعات میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی اور مذاکرات کا کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا۔

 پرویز مشرف2001 سے 2008 تک صدر پاکستان کے عہدے پر براجمان رہے۔

سابق صدر پاکستان ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی

سابق صدر پاکستان ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی

انھوں نے 2007 میںآرمی چیف کا عہدہ چھوڑنے کے بعد بطور سویلین صدر کا منصب سنبھالا۔ جنرل مشرف کے متنازعہ سیاسی فیصلوں اور آئینی ترمیم میں لیگل فریم ورک آرڈر سب سے اہم رہا جس کے تحت 58 ٹو بی کے تحت اسمبلیاں توڑنے کا اختیار واپس صدر پاکستان کو دے دیا گیا۔

 پرویز مشرف کی جانب سے دیے گئے این آر او کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کی وطن واپسی ہوئی۔ اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری سے استعفیٰ طلب کیا اور انکار پر انہیں معزول کرتے ہوئے عبدالحمید ڈوگر کو نیا چیف جسٹس بنا دیا گیا۔ اس فیصلے کے خلاف وکلا تحریک چلی جس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بحال کر دیا تاہم جنرل مشرف نے 3 نومبر 2007 کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے آئین معطل کر دیا۔

ان کے دور میں 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے اختتام پر بے نظیر بھٹو دہشت گردوں کے میں حملے میں شہید ہو گئیں۔ 18 فروری 2008 کو ملک میں نئے انتخابات ہوئے اور پیپلزپارٹی نے اقتدار میں آتے ہی صدر پرویز مشرف کے خلاف مواخذے کی تیاری شروع کر دی جس پرانھیں اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ 1999 سے 2008 کے دوران ان پر چار جان لیوا حملے بھی ہوئے۔

سال 2013 میں مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا تو انہوں نے ّئین توڑنے کے جرم میں پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کر وا دیا جس کے بعد خصوصی عدالت میں ان کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوا۔

اس دوران، پرویز مشرف عدالت میں پیش ہوتے رہے اور پھر بیمار ہونے پر علاج کی غرض سے مارچ 2016 میں دبئی چلے گئے جس کے بعد انہیں دسمبر 2019 میں سنگین غداری کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی جسے بعد میں ختم کر دیا گیا اور فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔

سابق صدر پاکستان ریٹائرڈ جنرل پرویز نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی، شخصیات نیوز

سابق صدر پاکستان ریٹائرڈ جنرل پرویز نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی، شخصیات نیوز

 

 

Facebook Comments

POST A COMMENT.