آج ملک بھر میں یوم عاشور نہایت عقیدت واحترام سے منایاجائے گا

یوم عاشور آج ملک بھر میں نہایت عقیدت واحترام سے منایاجائے گا
یوم عاشور پرحضرت امام حسین ؑ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مجالس ہوں گی

شخصیات ویب نیوز

یوم عاشور آج ملک بھ میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، ملک بھر میں مجالس عزاءمنعقد ہوں گی جبکہ علم،تعزیے اورذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے شام کو مجالس شام غریباں برپا ہوں گی۔ نواسہ رسول،جگرگوشہ بتول ؑ،حضرت امام حسین ؑ اورشہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر کے طول و عرض میں مجالس عزاء،علم وتعزیہ اورذوالجناح کے ہزاروں جلوس برآمد ہوں گے۔علمائے کرام اورذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاءکی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔مساجد میں جمعة المبارک کے اجتماعات میں علماءو خطیب حضرات حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانیوں پرخصوصی خطاب کریں گے۔امام بارگاہوں میں مجالس عزاءکے اختتام پرشبیہہ علم وذوالجناح اور تعزیے کے بڑے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزر کرشام کو واپس آستانوں پراختتام پذیرہوں گے جہاں پر مجالس شام غریباں برپاہوں گی اس موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
یوم عاشور پر نواسہ رسول،جگرگوشہ بتول ؑ،حضرت امام حسین ؑ اورشہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر کے طول و عرض میں مجالس عزاء،علم وتعزیہ اورذوالجناح کے ہزاروں جلوس برآمد ہوں گے۔علمائے کرام اورذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاءکی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔مساجد میں جمعة المبارک کے اجتماعات میں علماءو خطیب حضرات حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانیوں پرخصوصی خطاب کریں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.