امریکا نے پاکستان پرکوئی ویزہ پابندی نہیں لگائی،میڈیا میں غلط خبریں آئی تھیں ،شاہ محمود قریشی

مریکی ویزے کے حوالے سے امریکا سے باہمی تعاون چاہتے ہیں، ،شاہ محمود قریشی

مریکی ویزے کے حوالے سے امریکا سے باہمی تعاون چاہتے ہیں، ،شاہ محمود قریشی

امریکا نے پاکستان پرکوئی ویزہ پابندی نہیں لگائی،میڈیا میں غلط خبریں آئی تھیں ،شاہ محمود قریشی

امریکا سے ستر غیر قانونی پاکستانی واپس آئیں گے ،امریکی ویزے کے حوالے سے امریکا سے باہمی تعاون چاہتے ہیں
امریکا و طالبان مذاکرات میں جب ناکامی ہوتی ہے تو ہمیں قربانی کابکر ا بنایا جاتاہے، طالبان امریکا سے براہ راست بات چیت چاہتے ہیں، افغان امن عمل میں پاکستان کا اہم کر دار ہے
افغانستان کو امریکا چلا رہا ہے آج پیسے بند کر دے تو افغان حکومت نہیں چل سکتی،افغان اور بھارتی بارڈر پر حالات کشیدہ ہیں، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

شخصیات ویب رپورٹ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ امریکہ نے پاکستان پرکوئی ویزہ پابندی نہیں لگائی،میڈیا میں غلط خبریں آئی تھیں، ستر غیر قانونی پاکستانی امریکہ سے واپس آئیں گے ،امریکی ویزے کے حوالے سے امریکہ سے باہمی تعاون چاہتے ہیں ، افغان امن عمل میں پاکستان کا اہم کر دار ہے ، جب مذاکرات میں ناکامی ہوتی ہے تو ہمیں قربانی کابکر ا بنایا جاتاہے ،طالبان امریکہ سے براہ راست بات چیت چاہتے ہیں،افغانستان کو امریکہ چلا رہا ہے آج پیسے بند کر دے تو افغان حکومت نہیں چل سکتی،افغان اور بھارتی بارڈر پر حالات کشیدہ ہیں۔ منگل کو قومی ا سمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان پر امریکہ نے کوئی ویزہ پابندی نہیں لگائی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ وزارت خارجہ نے امریکہ نے معاملہ اٹھایا ہے۔انہوںنے کہاکہ امریکی سفارتخانے نے وضاحت جاری کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا میں غلط خبریں آئی تھیں،کل 70 غیرقانونی پاکستانی امریکہ سے واپس آئیں گے۔ وزیر خارجہ

 افغانستان کو امریکا چلا رہا ہے آج پیسے بند کر دے تو افغان حکومت نہیں چل سکتی،


افغانستان کو امریکا چلا رہا ہے آج پیسے بند کر دے تو افغان حکومت نہیں چل سکتی

نے کہاکہ کچھ پاکستانی ستر اور اسی کی دہائی میں امریکہ گئی تھے، مینیول پاسپورٹس ہونے کے باعث تصدیق کا عمل سست روی کا شکار ہوا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ویزہ پابندی پاکستانی شہریوں پر نہیں لگی تین افسران پر لگی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پابندی وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری سمیت تین افسران پر لگی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکی ویزے کے حوالے سے امریکہ سے باہمی تعاون چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ نے ملٹی پل ویزے کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کی ہیں اس پر بات چیت جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغان امن عمل میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب مذاکرات میں ناکامی ہوتی ہے تو ہمیں قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ابھی افغان امن عمل میں کئی چیزیں بہتری ہوئی ہے،انٹرا افغان مذاکرات میں دقت ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ طالبان امریکہ سے براہ راست بات چیت چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم انٹرا افغان مزاکرات چاہتے ہیں کوششیں بھی جاری ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ کویٹہ دھماکہ ، داتا دربار دھماکہ وہ قوتین کروا رہی ہیں جو پاکستان مخالف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جب بھی امن عمل اگے بڑھتا ہے تو ایسی قوتیں متحرک ہوجاتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کو امریکہ چلا رہا ہے آج پیسے بند کر دے تو افغان حکومت نہیں چل سکتی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ کویت پاکستان کے تعلقات اچھے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 2005 کے زلزلہ ایٹمی دھماکوں کے بعد کے پریشر اور پلوامہ پر کویت نے پاکستان کا ساتھ دیا تاہم کویت کے ساتھ تعلقات میں کچھ عرصہ میں گیپ آیا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ 18 اور 19 مئی کو کویت کا دورہ کرونگا،کویتی قیادت سے ملاقات ہوگی امیر کویت کو وزیر اعظم کا خط پہنچا?ں گا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ویزے کے معاملے پر کویتی حکام سے بات چیت ہو گی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان جی سی سی ممالک کے ساتھ ایف ٹی اے کرنا چاہتا ہے،جی سی سی ممالک کے اپنے تنازعات ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات پیچیدہ ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ایران کے ساتھ بارڈر پرامن رکھنا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ افغان اور بھارتی بارڈر پر حالات کشیدہ ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ سعودی عرب کی ایرانی امریکہ کی ایران جبکہ ایران کی اسرائیل سے متعلق سوچ مختلف ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.