امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی، گاڑی ایک خاتون چلارہی تھیں

امریکی قونصلیٹ کی گاڑی سے زخمی شخص اسپتال منتقل، گاڑی ایک خاتون چلارہی تھیں جو قونصل خانے میں اسٹاف ممبرہیں

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،امریکی کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا،ذرائع کے مطابق امریکی قونصل خانے کی گاڑی ایک خاتون چلا رہی تھیں جو قونصل خانے میں اسٹاف ممبر ہیں

حادثے کی خبر بریکنگ نیوز کے طور پر پاکستانی میڈیا پر ہائی لائٹس ہوئی

حادثے کی خبر بریکنگ نیوز کے طور پر پاکستانی میڈیا پر ہائی لائٹس ہوئی

کراچی میں پی آئی ڈی سی کے قریب امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا،حادثے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیاجس کے بعد امریکی قونصل خانے کی خاتون اہلکارگاڑی پی آئی ڈی سی کے قریب ہی چھوڑ کرروانہ ہو گئیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوارشخص کے پاﺅں میں چوٹ آئی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی سٹی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی کے قریب ایک گاڑی نے عبدالجبار نامی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ موٹر سائیکل سوار پاک بحریہ کا ملازم بتایا جاتاہے۔
امریکی قونصلیٹ سے آنے والی دوسری گاڑی خاتون ڈرائیور اور ان کے محافظ کو اپنے ساتھ لے گئی لیکن وہ قونصل خانے کی گاڑی وہیں چھوڑ گئے، جسے سول لائنز پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ حادثے کے بعد جائے وقوع پر کچھ لوگ جمع ہوئے لیکن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، پولیس زخمی شخص کو اپنے ہمراہ تھانے لے آئی اور اگر وہ مقدمہ درج کرانا چاہیں گے تو پولیس ایسا ضرور کرے گی۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ امریکی سفارتکار یا اس کی گاڑی سے کوئی حادثہ پیش آیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات پیش آچکے ہیں۔
یاددہانی کے لیے چندواقعات و حادثات کا ذکر ضروری ہے
رواں سال 7 اپریل کو اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کے علاقے میں امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔گاڑی امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف ایمانوئیل چلا رہے تھے اور جب موٹر سائیکل کو ٹکر لگی تو دو نوجوان عتیق اور راحیل موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
سفارتی استثنی کی وجہ سے پاکستان نے امریکی ملٹری اتاشی کو گرفتار نہیں کیا تھا لیکن دفتر خارجہ میں امریکی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا تھا۔
اپریل میں ہی اسلام آباد میں اس طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جب امریکی سفارت خانے کے ایک اہلکار کی گاڑی نے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔
تاہم اس سلسلے میں سب سے اہم واقعہ 2011 میں پیش آیا تھا جب لاہور میں امریکی قونصل خانے سے منسلک سیکیورٹی اہلکار ریمنڈ ڈیوس نے فائرنگ کرکے 2 پاکستانی نوجوانوں کو قتل کر دیا تھا جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی تھی۔

امریکی قونصلیٹ کی گاڑی ایک خاتون چلارہی تھیں جو قونصل خانے میں اسٹاف ممبرہیں

امریکی قونصلیٹ کی گاڑی ایک خاتون چلارہی تھیں جو قونصل خانے میں اسٹاف ممبرہیں

Facebook Comments

POST A COMMENT.