اے این پی کی انتخابی مہم میں دھماکا،ہارون بلور سمیت12 شہید

دھماکے میں ہارون بلور کے صاحبزارے سمیت 50 افراد زخمی،دھماکا خوکش تھا، سیکیورٹی ادارے

ویب ڈیسک

پشاور،خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں واقعہ علاقے یکہ توت میں کارنر مٹینگ کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ہارون بلور سمیت 12 افراد شہید جبکہ50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 78 میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار یکہ توت کے علاقے میں منعقدہ کارنر مٹینگ میں جیسے ہی پہنچے تو مرکزی دراوزے پر زور دار دھماکا ہوا۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر بلور کے صاحبزدے اور پی کے 78 کے امیدوار بھی دھماکے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے جبکہ اے این پی کے کارکنان اور میٹنگ میں شرکت کرنے والے عوام بھی شدید زخمی ہوئے۔تمام زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جائے وقوعہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے۔ ذرائع کے مطابق ہارون بلور کو شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، امیدوار کے چچا الیاس بلور نے ہارون بلور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق بھی کردی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکا خودکش تھا جس میں 10 سے 12 کلو بارود استعمال کیا گیا تھا۔نگراں وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ ظفراقبال بنگش نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت نے اپنے طورپرمکمل اقدامات کیے مگر خودکش دھماکے کی کارروائیوں کو کسی صورت نہیں روکا جاسکتا،فی الحال میرے پاس اطلاعات نہیں جیسے ہی معلومات آئیں گی آگاہ کروں گا‘۔لیڈی ریڈنگ کے ترجمان نے 12 افراد کی شہادت کی تصدیق کردی جبکہ 35 سے زائد افراد کو زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.