برٹش ایئرویز کی پاکستان سے پروازیں بحال اسلام آباد سے ہفتے میں‌تین پروازیں ہوں گی

برٹش ائیر ویز آئندہ سال سے اسلام آباد سے لندن روٹ کا آغاز اور ہفتے میں 3 فلائٹ آپریشن کرے گی
پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کرائوڈر کا پریس کانفرنس میں اظہار
برٹش ایئرویز نے 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل بم دھماکے کے بعد اپنا آپریشن معطل کیا تھا
پروازوں کی بحالی سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیراعظم کے معاون زلفی بخاری اور آئی ایس پی آر کی جانب سے برٹش ایرویز کے فیصلے کا خیرمقدم

 برٹش ائیر ویز کا فضائی عملہ

برٹش ائیر ویز کا فضائی عملہ

شخصات ویب ڈیسک
برٹش ایئرویز نے پاکستان سے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق برٹش ایئرویز کی پروازوں کی بحالی سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھے گا۔برطانوی فضائی کمپنی نے 10سال پہلے پاکستان کے لیے آپریشنز بند کردیاتھا، برٹش ایئرویز نے 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل بم دھماکے کے بعد اپنا آپریشن معطل کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان میں ایئرپورٹس پر فائرنگ اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے بعد کچھ غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان میں اپنے فلائٹ آپریشنز معطل کر دیئے تھے۔چار سال قبل ہانگ کانگ کی نجی ایئرلائن کیتھے پیسیفک نے بھی کراچی ایئرپورٹ پر8جون کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد ہی اپنا فلائٹ آپریشن غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
دریں اثنا شاہ محمود قریشی نے برٹش ائیرویز کی جانب سے پروازیں شروع کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کی تعریف کی ہے ۔اس حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر نے پریس کانفرنس بھی کی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کراو ¿ڈر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔برٹش ائیر وزیر آئندہ سال سے اسلام آباد سے لندن روٹ کا آغاز کر دے گا۔برٹش ائیر ویز ہفتے میں 3 فلائٹ آپریشن کرے گی۔

 برٹش ائیر ویز کا تجربہ کارزمینی عملہ روانگی سے قبل فضائی عملے کو ضروری ہدایت دے رہا ہے

برٹش ائیر ویز کا تجربہ کارزمینی عملہ روانگی سے قبل فضائی عملے کو ضروری ہدایت دے رہا ہے

برطانیہ میں ڈیڑھ ملین لوگوں کی جڑیں پاکستان میں ہیں۔برطانوی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن کی بحالی خوش آئند ہے۔
پاکستان آرمی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کا دنیا بھر سے رابطہ چاہتے ہیں۔ہم برٹش ائیر ویز کا پاکستان سے دوبارہ پروزیں شروع کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں آگے ہی جانا ہے۔ پاکستان میں امن واستحکام آرہا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پروازوں کا آپریشن بحال کرنے پر برٹش ایئرویز کے شکرگزارہیں۔
میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ قوم اور سکیورٹی فورسز کی امن واستحکام کیلئے دہائیوں سے جاری لمبی کوششیں رنگ لانا شروع ہوگئیں۔ واضح رہے وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری سے متعلق بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، برٹش ایئرویز نے دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.