بیگم کلثوم نواز کو ہوش آگیا،حسین نواز

نہیں پتا انہوں نے ہمیں پہچاناکہ نہیں،میری والدہ کودعاؤں کی ضرورت ہے

ویب ڈیسک

لندن،سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو لندن کے ہارے اسٹریٹ اسپتال میں ہوش آگیا۔بیگم کلثوم نواز نے چند سیکنڈ کیلئے آنکھیں کھولیں۔حسین نوازکا ٹوئٹ پیغام میں کہناہے نہیں پتاانہوں نے ہمیں پہچاناکہ نہیں،میری والدہ کودعاؤں کی ضرورت ہے۔ حسین نوازکاکہناہے دوائوں میں تبدیلی کے مثبت اثرات آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی بے ہوشی کی حالت میں اور وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ مریم نواز نے عوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ امی نے 30دنوں میں پہلی بارآنکھیں کھولیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.