ایفی ڈرین کیس ، اڈیالہ جیل سے جاری تصویر کا معاملہ، حنیف عباسی کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا

ایفی ڈرین کیس میں عمرقید سزا کاٹنے والے اڈیالہ جیل میں حنیف عباسی کی نواز شریف اور دیگر
کے ساتھ تصاویر نیوز چینل پر براہِ راست دکھا نے کا نوٹس لے کرپنجاب حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی

ایفی ڈرین کیس میں اڈیالہ جیل میں قید حنیف عباسی کو تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر اٹک جیل منتقل کردیا گیا ،اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن

حنیف عباسی عارضہ قلب میں مبتلا اور پولن الرجی کے مر یض ہیں، انہیں کچھ ہو ا تو پنجاب حکومت ذمے دار ہوگی

شخصیات ویب ڈیسک: سلیم آذر

PML-N leader Hanif Abbasi was shifted to District Jail Attock from

Rawalpindi’s Adiala prison

مسلم لیگ نون کے رہنما اور ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔انھیں آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر اٹک جیل منتقل کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کی اٹک جیل منتقلی سیا سی انتقامی کارروائی کی بدترین مثال ہے،اگر انہیں کچھ ہوا تو ان کے سیاسی مخالفین اورحکومت پنجاب ذمے دار ہو   گی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے19ستمبر 2018کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدراور بیٹی مریم نواز کی احتساب عدالت کی سزا معطل کی تھی جس کے بعد رہائی کے موقع پر اڈیالہ جیل میں ایفی ڈرین کیس میں عمرقیدکی سزا کاٹنے والے حنیف عباسی کی میاں نواز شریف اور دوسروں کے ساتھ تصاویر کو بہت سے نیوز چینل پر براہِ راست دکھانے اورسوشل میڈیا پر بھی جاری ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیر جیل خانہ جات کے حکم پر 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس میں ڈی آئی جی جیل فیروز شوکت اور اے آئی جی ملک صفدر نواز شامل تھے۔

news-1537521443-6538

کمیٹی نے 72 گھنٹوں میں معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنی تھی تاہم تحقیقات انتہائی مستعدی کے ساتھ مکمل کی گئیں اور 24 گھنٹے کے اندر ہی رپورٹ پیش کردی گئی جس میں کی گئی سفارش کی بنا پر حنیف عباسی کو اٹک جیل منتقل کیا گیا ہے۔ حنیف عباسی ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جنہیں عام انتخابات سے چند روز قبل ہی سزا سنائی گئی تھی۔حنیف عباسی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں تصویر سامنے آنے پر انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی۔ان تصاویر کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے لیے پنجاب حکومت کی طرف سے ڈی آئی جی جیل فیروز شوکت اور اے آئی جی ملک صفدر نواز پر مشتمل 2رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی تھی، بتایا گیا ہے کہ اسی کمیٹی کی رپورٹ پر حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کیا گیا اور راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن کردیا گیا ہے، جس کے تحت تمام جیل کی تلاشی لی جارہی ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی کے حکم پر اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن تمام بیرکوں سمیت پوری جیل میں کیا جا رہا ہے،جس کے دوران تمام قیدیوں کے سامان کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

Hanif in jail

دریں اثنا حنیف عباسی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کی اٹک جیل منتقلی سیا سی انتقامی کارروائی کی بدترین مثال ہے،اگر انہیں کچھ ہوا تو ان کے سیاسی مخالفین اورحکومت پنجاب ذمے دار ہو گی۔مسلم لیگ (ن)کے رہنماحنیف عباسی کی اٹک جیل منتقلی کے معاملہ پرانہوں نے کہا کہ حنیف عباسی عارضہ قلب میں مبتلا اور پولن الرجی کے مر یض ہیں اور ڈاکٹر نے حنیف عباسی کو جیل ہسپتال میں رکھنے کا کہا تھاان کی اٹک جیل منتقلی سیا سی انتقامی کارروائی کی بدترین مثال ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حنیف عباسی کو تجویزکردہ ضروری ادویات بھی پہنچانے نہیں دی جارہیں جبکہ حنیف عباسی سمیت کوئی قیدی اپنی مرضی سے سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں نہیں آ سکتا ،اگر انہیں کچھ ہوا تو ان کے سیاسی مخالفین اورحکومت پنجاب ذمے دار ہو گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.