دھرنا دیں شور یا احتجاج کریں قوم سے وعدہ کیا ہے،کوئی این آراونہیں ہوگا ،عمران خان

دھرنا دیں شور یا احتجاج کریں قوم سے وعدہ کیا ہے،کوئی این آراونہیں ہوگا ،عمران خان
دھرنا یا کسی احتجاج سے بلیک میل نہیں ہوں‌گے، این آر او نہیں ہوگا کرپشن کا پیسہ ریکورکر کے لوگوں کوریلیف دے سکتے ہیں،وزیراعظم

دھرنا دیں یا کسی احتجاج سے بلیک میل نہیں ہوں‌گے نہ این آر اودیں گے، کرپشن کا پیسہ ریکورکر کے لوگوں کوریلیف دے سکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

شخصیات ویب ڈیسک
لاہور،وزیرِاعظم پاکستان عمران خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت ایک مشکل دورسے گزررہاہے،اس مشکل سے گزرنےاورقرضہ واپس کرنے کیلئے چیزیں مہنگی کرنی پڑے گی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ کل شہباز شریف کو منڈیلا بنتے دیکھا اس لیے پریس کانفرنس کر رہا ہوں،ہمیں ادارے ٹھیک کرنے ہیں،کرپٹ لوگ کرپشن کا پیسا واپس کریں۔جب سمجھوں گا باہر جانے سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی اس وقت جاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف 70 ہزارلوگ ٹیکس دیتے ہیں،مہنگائی کے ذریعے عوام ٹیکس دے گی،ہم اتنا پیسا اکٹھا کریں گے کہ ملک میں پیسے کی کمی نہیں ہوگی۔ پاکستان میں تاریخی خسارہ ہے،پیسہ ہوتا تو سبسڈی دیتے،اس وقت قیمتیں ہی بڑھیں گی۔کرپشن کا پیسہ ریکورکر کے لوگوں کوریلیف دے سکتے ہیں۔انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا ’آپ نے دھرنا دینا ہے تو کنٹینر میں دے دیتا ہوں،اسمبلی میں شورکرنا ہے تو کرلیں،کان کھول کرسن لیں ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا،قوم سے وعدہ کیا ہے،کوئی این آراونہیں ہوگا،ان لوگوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا،سمجھ رہے ہیں احتجاج کرکے بلیک میل کرلیں گے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ قانون لائیں گے،کرپشن کی نشان دہی پرریکوری کا 20 فی صد دیں گے،جس طرح کی کرپشن ہے اس کی نشان دہی کرنے والا 2 سے 3 ارب کما سکتا ہے،اسلام آباد میں 300 ارب روپے کی زمین واگزار کرائی،پنجاب میں 2 ہزارایکڑزمین پکڑی،جس میں سے ایک سیاست دان 2400 کینال زمین پرقابض تھا،آئندہ ہفتے قانون بناکرقوم کوخوش خبری دیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.