رئیل اسٹیٹ سیکٹرکی تیز ترقی کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں ، ندیم شیخ


رئیل اسٹیٹ سیکٹر ریونیو جنریشن اور روزگار کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے، 70 سے زائد صنعتیں اس شعبے سے وابستہ ہیں
ریرا کے قیام سے اسٹیٹ ایجنٹ کی مشکلات بڑھ گئیں، حکومت ریرا قانون میں مشاورت سے ترمیم کرے، چیئرمین کراچی اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن

شخصیات ویب نیوز

گفتگو : نسیم شیخ

رئیل اسٹیٹ سیکٹرکے بنیادی مسائل حل کئے جائیں یہ شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔ حکومت کو ٹیکسز کی مد میں ریونیو جنریشن اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، ملک بھر کی 70 سے زائد انڈسٹریز اس رئیل اسٹیٹ سیکٹر شعبے سے وابستہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہا رکراچی اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین ندیم شیخ نے مختلف علاقوں کے اسٹیٹ ایجنٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد کی قیادت اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے صدر فیصل یار خان کررہے تھے۔ اس موقع پر محسن ڈی جے ،رانا عبدالقیوم ،فراز سلیم ،وہاب احمد ،سید فرحان ،کامران ،انور مغل ،جمیل قادری ، ،شکیل احمد ایڈووکیٹ ،ناصر شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔

 ندیم شیخ چیئرمین کراچی اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن

ندیم شیخ چیئرمین کراچی اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن

ندیم شیخ نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں اسٹیٹ ایجنٹ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی قائم کردہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ریرا) سے اسٹیٹ ایجنٹ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومت کو ریرا قانون میں مشاورت سے ترمیم کرنا چاہیے۔اس سلسلے میں اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کی مشاورت کو شامل کیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن آف ریٹیلرزپاکستان اسٹیٹ ایجنٹ کے مسائل حل کرانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے جس کی ہم مکمل حمایت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے جس سے انڈسٹری کی بحالی میں مدد ملے گی۔ انھوں نے ٹیکسز میں کمی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.