سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد، وزیراعظم سے ملاقات، اہم پیغام پہنچایا

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے اہم پیغامات لے کر پاکستان پہنچ گئے،زیراعظم عمران خان سے ملاقات،اس موقع پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کے علاوہ سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

شخصیات ویب ڈیسک
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے اہم پیغامات پہنچائے۔پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے سعودی عرب بھی متحرک ہوگیا، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے اہم پیغامات لے کر پاکستان پہنچ گئے۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے علاوہ سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔عادل الجبیر نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے پیغامات پہنچائے، ملاقات کے دوران پاک سعودی عرب تعلقات اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی امن سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ شاہ محمود نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سعودی ولی عہد کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاک سعودی سپریم تعاون کونسل کے تحت دوطرفہ معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔عادل الجبیر نے شاہ محمود قریشی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے سعودی عرب کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.