آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، شہبازشریف 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتارسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کواحتساب عدالت کے جج نجم الحسن 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا گیا

ترقیاتی کاموں میں قوم کی پائی پائی بچاتارہا،اربوں روپے بچانے کا یہ صلہ دیاگیا، شہباز شریف

ترقیاتی کاموں میں قوم کی پائی پائی بچاتارہا،اربوں روپے بچانے کا یہ صلہ دیاگیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب

شخصیات ویب ڈیسک
لاہور،آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتارسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش کیا،احتساب عدالت کے جج نجم الحسن مقدمے کی سماعت کی،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وکیل امجد پرویز پیش ہوئے۔
اس موقع پرسابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہبازاورسلمان شہباز بھی عدالت میں موجودتھے جبکہ ن لیگ کے رہنما مریم اورنگزیب،خرم دستگیر،مجتبیٰ شجاع الرحمان،خواجہ احمدحسان،ملک احمدخان جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود تھے اور لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہرجمع تھی اورانکی جانب سے اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔نیب کے پراسیکیوٹرنے عدالت کے رو بروموقف اختیارکیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اختیارات سے تجاوزکیا،شہباز شریف کے اقدام سے قومی خزانے کوکروڑوں کانقصان ہوا۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہبازشریف نے ٹھیکہ لطیف اینڈسنزسے منسوخ کرکے کاساڈویلپرزکودیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے مزیدتفتیش درکارہے،جسمانی ریمانڈدیاجائے،عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت شہبازشریف کو15 روز کیلئے نیب کے حوالے کرے،شہبازشریف کے وکیل کی نیب درخواست کی مخالفت کردی۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام الزامات بے بنیادہیں،میں نے خودمعاملے کی انکوائری کاحکم دیا،شہبازشریف نے کہا کہ میں توترقیاتی کاموں میں قوم کی پائی پائی بچاتارہا،اربوں روپے بچانے کایہ صلہ دیاگیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.