چارجڈ پارکنگ اور ڈبل پارکنگ ختم کی جائے، کمشنر کراچی کی ہدایت

چارجڈ پارکنگ بے ہنگم اور غیرقانونی پارکنگ ایریاز کو ختم اور مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، کمشنر کراچی رافتخار شالوانی کی ہدایت

چارجڈ پارکنگ بے ہنگم اور غیرقانونی پارکنگ ایریاز کو ختم اور مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، کمشنر کراچی کی ہدایت

شالوانی کی ہدایت

رپورٹ کے مطابق کمشنرکراچی  افتخار شالوانی کی زیرصدارت اجلاس میں‌  شہر میں جگہ جگہ بے ہنگم پارکنگ ایریا، غیرقانونی چارجڈ پارکنگ اور مافیازر کے حوالے سے غور کیا گیا
کمشنر کراچی نے اجلاس کے شرکا کو شہر سے غیرقانونی چارجڈ پارکنگ ایریاز کو ختم کرنے اور مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کی
کمشنر کراچی افتخارشالوانی کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس کے دوران شہر میں قائم تمام غیرقانونی چارجڈ پارکنگ اور ڈبل پارکنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نو پارکنگ کے بورڈ کے زیرسایہ  پولیس کی موجودگی میں پارکنگ کا کاروبار

نو پارکنگ کے بورڈ کے زیرسایہ پولیس کی موجودگی میں پارکنگ کا کاروبار

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے کہا کہ ڈبل پارکنگ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اس کی روک تھام کی جائے،
انھوں‌نے اجلاس کے شرکا سے مزید کہا کہ فٹ ہاتھوں پر موٹر سائیکلوں کی پارکنگ ختم کرکے متبادل انتظامات کئے جائیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی شہرسے غیرقانونی چارجڈ پارکنگ ختم کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں انہوں نے ڈپٹی کمشنرجنوبی کو چارجڈ پارکنگ نظام ٹھیک کرنے کیلئے رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارکنگ سے متعلق جائزہ رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کریں۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے ترجیحی اقدامات کیے جائیں اورشہر میں جگہ جگہ بے ہنگم پارکنگ ایریا ختم کیے جائیں، اور مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.