شیخ رشید کی پٹیشن خارج، این اے 60 میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ برقرار

امیدوارکو سزا ہونے پرالیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا،امیدوارکوسزا ہونےکا خمیازہ ووٹرزکیوں بُھگتیں،استدعا

شخصیات ویب ڈیسک

لاہورہائیکورٹ بینچ نےاین اے60 سےمتعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پٹیشن خارج کردی ہے۔یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی ہونے کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ امیدوار کو سزا ہونے پرالیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا،امیدوارکوسزا ہونے کا خمیازہ ووٹرزکیوں بُھگتیں؟درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر 25 جولائی کو انتخاب کا حکم دیا جائے۔لاہورہائیکورٹ نے آج دوپہر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا،بعدازاں بینچ نے شیخ رشید کی پٹیشن خارج کردی۔واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹا کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اورامیدوارحنیف عباسی کو عمرقید کی سزا سنائی تھی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.