عمران خان عوام کے درمیان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے خواہشمند

اسلام آباد کے ڈی چوک یا پریڈ گرائونڈ پرحلف اٹھانے کے آپشنز زیرغور ہیں

شخصیات ویب ڈیسک

لاہور،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نئی مثال قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔عمران خان کی انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی تقریرکو ہرجانب سے پذیرائی ملی جس کے بعد کپتان نے وزارت عظمیٰ کا حلف ایوان صدر میں نہیں بلکہ عوام کے درمیان اٹھانے کی خواہش کا اظہارکیاہے۔تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے عمران خان کی اس تجویزکی حمایت کی ہے،تاہم عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف کہاں اٹھائیں گے اس بات کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکاہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان اسلام آباد کے مشہور ڈی چوک پر حلف اٹھاسکتے ہیں جب کہ پریڈ گراؤنڈ سمیت دیگر آپشنز بھی زیرغورہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے حلف اٹھانے کا معاملہ سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوگاجب کہ حلف برداری کی تقریب کہاں ہوگی اس کا حتمی فیصلہ بھی ایک سے دو روز میں ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ذوالفقارعلی بھٹو بھی عوامی انداز میں حلف اٹھاچکے ہیں۔
گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان 14 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.