فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف کے کارکن کو تھپڑ رسید کردیا

فردوس عاشق اعوان کنوینشن میں بدنظمی کے دوران آپے سے باہر ہوگئیں

ایک کارکن کو سرعام سرعام تھپڑ رسید کردیا

کارکنوں نے مداخلت کرکے سابق وفاقی وزیر کا غصہ ٹھنڈا کیا

فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف کے کارکن کو تھپڑ رسید کردیا،

سابق وزیر حکمران جماعت کے کنوینشن کے دوران بدنظمی پر غصے میں آگئیں اورانھوں نے  اپنی پارٹی کے ایک کارکن کو سرعام تھپڑ رسید کردیا۔  تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی سینئر رہنما فردوس عاشق اعوان نے حکمران جماعت تحریک انصاف کے ایک کارکن کو سرعام تھپڑ رسید کردیا۔ واقعہ سیالکوٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔ تحریک انصاف کے ایک مقامی کنوینشن کے دوران بدنظمی پیدا ہوگئی جس پر تحریک انصاف کی سینئر رہنما شدید غصے میں آگئیں۔ اس موقع پر سابق وزیر فردوس عاشق اعوان آپے سے باہر ہوگئیں اور ایک کارکن کو سرعام تھپڑ رسید کردیا۔ اس موقع پر دیگر لوگوں نے فوری مداخلت کرتے ہوئےتحریک انصاف کی سینئر رہنما کا غصہ ٹھنڈا کردیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.