موجودہ صدی کے طویل بلڈمون کا نظارہ 27جولائی کو ہوگا

بلڈ مون کا یہ نظارہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں دیکھا جا سکے گا

شخصیات ویب ڈیسک
کراچی،چاند کے مختلف روپ دیکھنے والے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر ہے کہ رواں ماہ 27 جولائی کو موجودہ صدی کے طویل ترین بلڈ مون کا نظارہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ جب زمین سورج اورچاند کے درمیان آجائے تو چاند کو گرہن لگ جاتا ہے، اگرچاند کو مکمل گرہن لگ جائے اور مخصوص زاویے سے آنے والی روشنی کی وجہ سے سرخ رنگ اختیار کرلے تواس کو بلڈ مون کہا جاتا ہے۔امریکا کے خلائی تحقاتی ادارے ناسا کے ماہرین کے مطابق 27 جولائی کو نظر آنے والا بلڈ مون 1 گھنٹہ43 منٹ تک جاری رہے گا، جو موجودہ صدی میں اب تک کا طویل ترین بلڈ مون ہوگا۔ بلڈ مون کا یہ نظارہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں دیکھا جا سکے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.