نواب شاہ: مسافر کوچ اور وین میں تصادم، 12 مسافر جاں بحق

پولیس کے مطابق حادثے کی شکار مسافر بس کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ  قلندر آباد کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی

ویب ڈیسک

نواب شاہ میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں مہران ہائی وے پر قلندرآباد کے قریب مسافر کوچ، وین سے ٹکرا گئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں بارہ مسافر جاں بحق جبکہ تیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کی شکار مسافر بس کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ مہران ہائی وے پر قلندر آباد کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.