بھارت کا پاکستانی ایف16 کو گرانے کا دعویٰ سراسرجھوٹ ہے،ترجمان

بھارت کی جانب سے پاکستانی ایف 16 کو گرانے کا دعوی پراپگنڈہ اور جھوٹ ہے، بھارتی حکومت اور میڈیا اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے دنیا کو گمراہ کررہا ہے

 ڈوزئرزکا مشاہدہ کررہے ہیں،نیشنل ایکشن پلان کے تحت انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوششیں جاری ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

شخصیات ویب ڈیسک

بھارت کی جانب سے پاکستانی ایف 16 کو گرانے کا دعوی پراپگنڈہ اورجھوٹ ہے,ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اورمیڈیا اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے دنیا کو گمراہ کررہا ہے،بھارت سے ملنے والے ڈوزئرزکا مشاہدہ کررہے ہیں۔ بھارتی حکومت اوربھارتی میڈیا کے پراپگینڈے پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے عائد پاکستانی ایف سولہ طیارے کی تباہی کے دعوے اور پلواما واقعہ سے متعلق بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت انتہا پسندی کوجڑ سے اکھاڑنے کی کوششیں جاری ہیں، دنیا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کیاہے،تاہم داخلی سیاسی مفادکی خاطرحالیہ اقدامات کو پلواما سے جوڑنا بھارتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پلواما حملے میں مقامی بارود اور گاڑی کا استعمال کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی دو مرتبہ مکمل خلاف وزی عالمی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے جس کے بعد 28 فروری کو بھارت کی جانب سے ڈوزیئرموصول ہوئے،ہم مشاہدہ کررہے ہیں،جلد ہی حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اب بھی ورکنگ باونڈری اورایل او سی پرسول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،جب کہ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے نان سویلین اہداف کو نشانہ بنایا۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت انسداد دہشتگردی کے اقدامات کے نام پرکشمیریوں کی جدودجہد آزادی کو دبارہاہے،عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے،قابض انتظامیہ مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گن کے ذریعے خواتین،بچوں اورنوجوانوں کو اندھا کررہی ہے جب کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں غیرکشمریوں کو لا کرآبادی کا توازن بگاڑرہاہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.