پاکستان میں مطلوب ملزمان پرنئی سفری پابندیاں عائد

 دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کے نام فہرست میں ڈالے جاسکیں گے

ویب ڈیسک

کراچی،پاکستان میں مطلوب ملزمان پرنئی سفری پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق مطلوب ملزمان کے نام 30 دن کےلیے عبوری قومی شناختی فہرست میں ڈالے جائیں گے، دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کے نام فہرست میں ڈالے جاسکیں گے۔ذرائع کے مطابق صوبائی پولیس سربراہان کی سفارش پر مشتبہ شخص کا نام فہرست میں ڈالا جا سکے گا، فہرست میں شامل شخص کو بیرون ملک جانے کی کوشش پر گرفتار کیا جا سکے گا۔ایف آئی اے نے عبوری قومی شناختی فہرست سے متعلق ایس او پی جاری کردیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.