پاکستان کی معاشی مشکلات میں کمی، تین ممالک کے بعداب اے ڈی بی بھی مدد کو آگیا

پاکستان کی معاشی صورت حال بتدریج بہتر، ایشائی ترقیاتی بینک2سال میں7.52ارب ڈالر دے گا، سعودی عرب سے بھی ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط پاکستان کو موصول، تیسری قسط جنوری میں ملے گی، ڈالر اور ملکی معیشت مستحکم ہوگئی۔
سعودی عرب، چین، ملائیشیا کے بعد اب ایشائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کے لیےمعاشی پلان کی منظؤری دے دی۔ ایشائی ترقیاتی بینک 2سال میں 7.52ارب ڈالر دے گا
ایشائی ترقیاتی بینک،2019 سے 2021 تک پ مختلف مد میں 7 ارب 52 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ دے گا
سعودی عرب نے بھی ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط پاکستان کو منتقل کردی ،ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط جنوری کے وسط میں ملے گی، معیشت اور ڈالر مستحکم
سعودی عرب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا، وفاقی وزیر خزانہ

شخصیات ویب ڈیسک

پاکستان کی معاشی مشکلات میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، سعودی عرب، چین،  ملائیشیا کے بعد اب ایشائی ترقیاتی بینک بھی مدد کو آگیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اربوں ڈالر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایشائی ترقیاتی بینک نے2 سالہ پلان کی منظوری دی ہے جس کے تحت اے ڈی بی کی جانب سے 2 سال میں پاکستان کو مختلف مد میں 7 ارب 52 کروڑ ڈالرز کی فنڈنگ کی جائے گی۔ جب کہ سعودی عرب نے بھی ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط پاکستان کو منتقل کردی ہے۔

سعودی عرب جلد پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا

سعودی عرب جلد پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا

ایشائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 2019 سے 2021 تک 7 ارب 52 کروڑ ڈالردئیے جائیں گے۔ جو تعلیم اور صحت ، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبے کو بہتر بنانے،زرعی ترقی، قدرتی اورآبی وسائل کو بہتربنانے کے لیے ریگولر پلان کے تحت فراہم کیے جائیں گے

واضح رہے کہ سعودی عرب سے منتقل ہونے والے ایک ارب ڈالرسعودی پیکیج کے تحت دوسری قسط ہے جو پاکستان کو موصول ہوئی ہے جب کہ ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط جنوری کے وسط میں ملے گی۔
اس سے قبل گذشتہ ماہ نومبر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔
یہ رقم  موصول ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک میں زر مبادلہ کے ذخائر9 اعشاریہ 26 ارب ڈالر ہوگئے۔
واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے پر رضا مند ہوگیا ہے۔
سعودی عرب نے اس بات پرآمادگی ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے اکائونٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کے لیے ڈپازٹ کرے گا جس کا مقصد ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے۔
اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا تھا کہ تاخیر سے ادائیگی کی بنیاد پر سعودی عرب  سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل دے گا اور یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا جس کے بعد اس پر دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے گزشتہ روز یہ اعلان بھی کرچکے ہیں کہ سعودی عرب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.