کراچی میں مردم شماری کے معاملے میں ناانصافی کی گئی،مصطفی کمال

عام انتخابات کے بعد ہم اپنی پارٹی کا وزیراعلیٰ یا حمایت یافتہ وزیراعلیٰ لیکر آئیں گے
ویب ڈیسک
کراچی ، مصطفی کمال کا کہنا ہے کراچی میں مردم شماری کے معاملے میں ناانصافی کی گئی، ہم الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے۔چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مردم شماری سے متعلق ہماری درخواست سماعت کیلئے منظور ہوگئی، مردم شماری میں مسائل ہیں، سپریم کورٹ نے بھی تسلیم کیا ہے، سابق وزیراعلیٰ سندھ کو چاہیئے تھا مردم شماری کے مسئلے کو اجاگر کرتے۔ انہوں نے کہا لاہور کی آبادی ہر سال 3 فیصد کے حساب سے بڑھائی جا رہی ہے۔مصطفی کمال نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا عام انتخابات کے بعد ہم اپنی پارٹی کا وزیراعلیٰ یا حمایت یافتہ وزیراعلیٰ لیکر آئیں گے، کراچی میں آپ قلعہ بنا کر نہیں سیاست کرسکتے۔ انہوں نے کہا زبان کی بنیاد پر جو نفرتیں پھیلائی جا رہی تھیں مگر اب خون خرابہ نہیں ہوگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.