کراچی پولیس نے ٹارگٹ کلر،4زخمی ملزمان سمیت51 گرفتار کرلیے

کراچی پولیس کے چھاپے ومقابلے، متعدد قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر طلحہ گرفتار رینجرزنےسعود آبادسے پکڑا، اسلحہ برآمد، گلبرگ پولیس کے ساتھ فائرنگ کاتبادلہ،افغان ڈکیت گروہ کے4کارندےگرفتار،ایک دم توڑگیا

 

 

شخصیات ویب رپورٹ
کراچی پولیس اوررینجرزنےشہرکےمختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں اورمقابلوں کےدوران 4ٹارگٹ کلر اور4 زخمیوں سمیت51 ملزمان کو گرفتارکرکےان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات اورمسروقہ سامان برآمد کرلیا،شہرمیں ڈکیتی مزاحمت ودیگرواقعات میں فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹرسمیت 2افراد زخمی ہوئے۔ترجمان رینجرزکے مطابق سعود آبادسے گرفتارملزم طلحہ صدیقی ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔رینجرزنےکلفٹن اورکھوکھرا پارکےعلاقوں سے 7 ملزمان مزمل حسین عرف جادوگراور یاسر عرف چپاتی،سنی،راحیل، بابرآصف عرف شیرا اور صادق عرف چھوٹا کو گرفتار کرلیا،ملزمان ڈکیتی،منشیات فروشی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔گلبرگ کراچی پولیس نے گزشتہ رات مبینہ مقابلے کے بعد رہزنی اورگھروں میں ڈکیتی کرنےوالے افغان باشندوں کے گروہ کےتین زخمی سمیت چارملزمان کرگرفتارکیا جن میں سے ایک زخمی ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر دو ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئےفرارہوگئے،ملزمان نے25 اور26 اکتوبر کی درمیانی شب ایک وکیل کے گھرڈکیتی کی اورفرارہوتے ہوئےایک شہری سے گاڑی بھی چھینی۔قانون نافذکرنے والے اداروں نے لانڈھی میں کارروائی کےدوران ایم کیو ایم لانڈھی کے سابق سیکٹرانچارج ٹارگٹ کلرفاروق ملک کوحراست میں لیکرتفتیش کےلئےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔گرفتارٹارگٹ کلرنےرئیس ممااوردیگرکارکنان کے ساتھ ملکرجماعت اسلامی کے رہنمااسلم مجاہد سمیت متعدد افراد کوقتل کیا۔پولیس نےمختلف علاقوں میں کارروائیوں کےدوران جرائم میں ملوث 38ملزمان ،سولجربازارپولیس نےدوملزمان عمران اورجولیس ،پریڈی پولیس نےملزم محمد وقاص،محمود آباد پولیس نےمنشیات فروش مہتاب علی شاہ عرف شانی بادشاہ کوگرفتارکرکے بھاری مقدارمیں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ڈسٹرکٹ ملیرکراچی پولیس نے سپرہائی وے،سہراب گوٹھ،سچل اورمبینہ ٹاؤن میں ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث افغانی ڈاکوکوفائرنگ کے تبادلےکےبعد زخمی حالت میں گرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیا۔سرجانی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نےموٹرسائیکل سوارشہری کومزاحمت پرفائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق شبہ ہےکہ مقتول جرائم پیشہ تھا،اسکےساتھی اس کےقتل میں ملوث لگتے ہیں۔فریئرپولیس کےمطابق ڈاکٹررتنا کمارنامی خاتون گھرمیں رکھی لائسنس یافتہ پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوئی۔ مضروبہ ڈاکٹرنےقانونی کارروائی سے انکارکردیا۔ دریں اثنا بغدادی لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیےجانےوالے گینگ وارسرغنہ غفارذکری کے بھائی شیرازذکری کی علی محمد محلہ میں موجودگی کی اطلاع پررینجرز کی بھاری نفری نےگھیراؤ کر کےدوگھنٹے تک گھرگھرتلاشی لی۔اس دوران متعدد مشکوک افراد کوحراست میں لےکرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،تاہم شیراز ذکری کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.