کورونا وائرس کے 24گھنٹے میں 3039 کیسز رپورٹ، 88 مریض انتقال کرگئے

کورونا وائرس  کی تشخیص کے لیے 24 گھنٹوں میں 15 ہزارٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں201 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ملک میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی کی بحرانی صورتحال نہیں
کورونا وائرس متاثرین کی ملک بھر میں مجموعی تعداد 69,496 ہوگئی،25,271 مریض صحت یاب ہوگئے
کورونا وائرس کے ہاتھوں ملک بھر میں مجموعی طور پر 1,483 افراد ہلاک ہوئے، ڈاکٹر ، ظفر مرزا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر مملکت شہریار آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا, انہوں نے خود کو گھر میںآئسولیٹ کر لیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر مملکت شہریار آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر مملکت شہریار آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر

لاک ڈاﺅن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 سے زائد ہو گئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی ک±ل تعداد 1 ہزار 483 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 41 ہزار سے زائد مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ25 ہزار 271 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3039 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ پاکستان میں مقامی سطح پر کو رونا کے پھیلاﺅ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا میں مبتلا 25 ہزار 271 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں201 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، جبکہ ملک میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی کی بحرانی صورتحال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی تشخیص کے لیے 24 گھنٹوں میں 15 ہزارٹیسٹ کیے گئے ہیں، ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 3 ہزار 39 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 88 افراد انتقال کرگئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر مملکت شہریار آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ انہوں نے خود کو گھر میںآئسولیٹ کر لیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کے ذریعے شہریارآفریدی نے عوام کو اطلاع دی کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کہ بعد خود کو گھر میں الگ تھلگ کر لیا ہے۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا عالمی وبا کورونا سے متعلق کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبہ پنجاب میں کورونا سے متعلق صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، کورونا علاج کے لیے اسپتالوں میں موجود طبی سہولتوں سے متعلق ایپ تیار کر لی گئی ہے، ایپ کی مدد سے متاثرہ مریض کو جلد سے جلد قریبی اسپتال لے جایا جا سکے گا، کورونا مریض کو گھر سے لے جانے کے لیے ریسکیو 1122 کی گاڑی بلائی جائے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا علاج کے لیے دستیاب سہولتوں سے متعلق تمام معلومات شیئر کر رہے ہیں اور کورونا کی روک تھام کے لیے مکمل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد کے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط معلومات آ رہی ہیں، اس قت ہمارے پاس 27 ہزار بیڈز موجود ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزارت صحت کی ویب سائٹ پر کورونا سے متعلق تمام تفصیلات موجودہیں، ا?ئندہ پیر سے روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ بھی دی جائے گی

Facebook Comments

POST A COMMENT.