انٹرپاس نامزد گورنرسندھ پی ایچ ڈی وائس چانسلر پرحکم چلائیں گے

عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت ایف اے پاس ہے،صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کے چانسلر ہونگے

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،انٹرپاس گورنر پی ایچ ڈی وائس چانسلرز پرحکم چلائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد گورنرسندھ ایف اے پاس ہیں۔نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کے چانسلربھی ہوں گے،جس کے بعد ایک ایف اے پاس گورنر پی ایچ ڈی وائس چانسلر پرحکم چلائیں گے۔ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت منصب سےمطابقت نہیں رکھتی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نےعمران اسماعیل کو باضابطہ طور پرگورنرسندھ مقرر کردیا ہے ۔کابینہ ڈویژن نے نئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی عہدے پر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے،عمران اسماعیل بحیثیت گورنر سندھ 27اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔یادرہے کہ نامزد گورنر عمران اسماعیل نےالیکشن کمیشن میں اپنی تعلیمی قابلیت انٹرپاس ظاہرکی تھی۔انہوںنے پی ایس111سےکاغذات نامزدگی میں تعلیم انٹردرج کی تھی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.