سندھ اسمبلی اجلاس کے باعث ٹریفک جام،شہری شدید مشکلات کا شکار

سپریم کورٹ رجسٹری،سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے باعث ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں سندھ اسمبلی میں نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب کے باعث شہر کے اہم علاقوں گورنر ہاﺅس، سپریم کورٹ،سندھ سیکریٹریٹ،سندھ اسمبلی کی اطراف ٹریفک جام ہو گیا۔ٹریفک جام نے سے گورنرہاس،سپریم کورٹ رجسٹری،سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے اراکین اسمبلی پیدل اسمبلی پہنچنے لگے۔
ٹریفک جام

Facebook Comments

POST A COMMENT.