،اینڈریو سائمنڈز آسٹریلیا کے کرکٹ اسٹار شاندار آل رائونڈر کار حادثے میں ہلاک

اینڈریو سائمنڈز  آسٹریلیا کی جانب سے ورلڈ کپ 2003 اور 2007 کی فاتح ٹیم میں شامل تھے

اینڈریو سائمنڈز کی عمر 46 سال تھی،انھوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 1998 سے 2009 کے درمیان 26 ٹیسٹ میچز سمیت 238 میچ کھیلے۔

شخصیات ویب نیوز

16مئی 2022 پیر 14 شوال المکرم 1443 ھ

رپورٹ: سلیم آذر

،آسٹریلیا کے کرکٹ اسٹار شاندار آل رائونڈر  اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ سابق آل راؤنڈر اور دو مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے اینڈریو سائمنڈز کوئنزلینڈ میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق وہ 2003 اور 2007 میں آسٹریلیا کی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیموں کے رکن بھی رہے اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے علاوہ 198 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی ملک کی نمائندگی کی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک اور بہترین کھلاڑی کو کھو دیا، لاشلین ہینڈرسن چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک اور بہترین کھلاڑی کو کھو دیا، لاشلین ہینڈرسن چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا

 انھیں حادثہ ہفتے کی رات ‘ٹاؤنس ویل’ سے 50 کلومیٹر دور ‘ہروے رینج’ پر پیش آیا، اینڈریو سائمنڈز کار خود چلا رہے تھے، گاڑی پلٹ کر سڑک سے نیچے اتر گئی تھی جبکہ حادثہ ایک ہی گاڑی کا معلوم ہوتا ہے۔

 پولیس کے مطابق حادثے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین لاشلین ہینڈرسن نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ایک اور بہترین کھلاڑی کو کھو دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ اینڈریو سائمنڈز کی موت کا سن کر تکلیف ہوئی اور دل ٹوٹ گیا۔ وہ حقیقی آزاد شخص اور غیرمعمولی صلاحیتوں کے مالک تھے۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے جانے والے پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے ٹوئٹ میں کہا کہ آسٹریلیا میں کار حادثے میں اینڈریو سائمنڈز کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے میدان کے اندر اور باہر مثالی تعلقات تھے، ان کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہوں

آسٹریلیا کے سابق کپتان کرکٹر اور کمنٹیٹر ایڈم گلکرسٹ نے ٹوئٹ میں کہا کہ بہت دکھ ہوا۔

بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ نے ٹوئٹ میں کہا کہ اینڈریو سائمنڈز کے اچانک انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا، بہت جلدی چھوڑ گئے، انھوں نے سائنمڈز کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال 4 مارچ کو آسٹریلیا کرکٹ کے لیجنڈ اور عظیم لیگ اسپنر شین وارن بھی 52 برس کی عمر میں تھائی لینڈ کے شہر کوہ سیموئی میں بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

آسٹریلیا کی کرکٹ کے لیے اسی ایک روز میں دو بُری خبریں ملیں جہاں عظیم وکٹ کیپر روڈنی مارش بھی دن کے اوائل میں انتقال کر گئے تھے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ، لیجنڈ اسٹار کرکٹ شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے کرکٹرز کا اظہار افسوس


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ، لیجنڈ اسٹار کرکٹ
شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے کرکٹرز کا اظہار افسوس

Facebook Comments

POST A COMMENT.