آسٹریلیا کرکٹ کے سابق وکٹ کیپر راڈ مارش کے بعد لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن بھی چل بسے

آسٹریلیا کرکٹ کو یکے بعد دیگرے دو صدمات، سابق وکٹ کیپر راڈ مارش کے بعد لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن بھی چل بسے

آسٹریلیا ابھی سابق وکٹ کیپر راڈ مارش کے صدمے سے سنبھل بھی نہیں سکا تھا کہ شین وارن بھی دل کے دورے سے چل بسے

 راڈ مارش نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی 

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین باؤلرشین وارن نے 145 ٹیسٹ میچوں میں 708وکٹیں اور 194ایک روزہ میچوں میں 293 وکٹیں اپنے نام کیں

شخصیات ویب نیوز

 04 مارچ 2022 جمعہ 30 رجب المرجب 1443ھ

رپورٹ : سلیم آذر

کراچی اسپورٹس ڈیسک : آسٹریلیا کرکٹ کو یکے بعد دیگرے دو صدمات کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا کی کرکٹ کے لیے ایک روز میں دوبری خبریں ملی ہیں جہاں عظیم وکٹ کیپر روڈ مارش دن کے اوائل میں میں انتقال کر گئے تھے

 سابق وکٹ کیپر راڈ مارش  کے بعد لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن بھی چل بسے

  آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر راڈ مارش 1947تا 2022  آج جمعہ کو  دن کے اوائل میں 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

کرکٹ آسٹریلیا نے راڈنی مارش کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

راڈنی مارش نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی  ہے۔

24 سال کے بعد  پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے آسٹریلوی کرکٹرز نے راولپنڈی میں اپنے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز جمعہ کو راڈنی مارش کی یاد میں بازوؤں پرسیاہ پٹی بھی باندھی تھی۔

لیجنڈ لیگ نے دنیائے کرکٹ میں1000 سے زائد وکٹیں حاصل کررکھی ہیں

لیجنڈ لیگ نے دنیائے کرکٹ میں1000 سے زائد وکٹیں حاصل کررکھی ہیں

ادھر  آسٹریلیا کے لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن  دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائےگئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انھین بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  شین وارن اپنے وِلا میں موجود تھے اور وہ جواب نہیں دے رہے تھے، طبی عملہ تمام کوششوں کے باوجود انھیں جانبر نہ کر سکا

انتظامیہ نے بتایا کہ مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی تاہم خاندان نے پرائیویسی کی درخواست کی ہے۔

اچانک انتقال کرنے والے شین وارن نے 12 گھنٹے قبل سابق کرکٹر راڈ مارش کی موت پر اظہار افسوس کیا تھا تاہم وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ بھی اس دنیا میں چند گھنٹوں کے مہمان ہیں۔

شین وارن کی اچانک موت پر شائقین کرکٹ افسردہ ہیں جبکہ پاکستان اور دنیا بھر سے کرکٹرز، شائقین اور ان کے مداحوح نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔

واضح رہے کہ عظیم اسپنر کا انتقال ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب آج ہی آسٹریلین ٹیم 24سال بعد پاکستان میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔

شین وارن نے 24 سال بعد آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان شاندار خبر ہے، 90کی دہائی کے اوائل اور وسط میں پاکستان کا دورہ اور وہاں کھیل کر بہت لطف اندوز ہوا

شین وارن کا کرکٹ کیریئر

شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی لیجنڈ نے 194 ایک روزہ میچز میں 293 اور 73 ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شین وارن نے ٹی20 کرکٹ بھی کھیلی تاہم بین الاقوامی سطح پروہ آسٹریلیا کی نمائندگی نہیں کرپائے

سری لنکا کے لیگ اسپنر کے ساتھ شین وارن ایسے بائولر تھے جنھوں نے دنیائے کرکٹ میں 1000 سے زائد وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

عظیم لیگ اسپنر شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 2 جنوری 1992 کو سڈنی میں بھارت کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کا سفر شروع کیا تھا۔

ایک روزہ کرکٹ میں ان کے شاندار کیریئر کا آغاز 24 مارچ 1993 کو نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں ہوا۔

عالمی شہرت یافتہ لیگ اسپنر کو اصل شہرت 1993 کی ایشز سیریز کے مانچسٹر ٹیسٹ میں مائیک گیٹنگ کو کرائی گئی گیند پر ملی تھی جسے ‘‘صدی کی بہترین گیند’’ بھی قرار دیا گیا تھا۔ یہ ان کی انگلش سرزمین پر کرائی گئی پہلی گیند تھی۔

 شین وارن نے07-2006 کی ایشز سیریز میں میلبرن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں عمدہ لیگ اسپن گیند کر کے انگلش اوپنر اینڈریو اسٹراس کی وکٹیں بکھیر کر ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

عظیم وکٹ کیپر راڈ مارش نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے

عظیم وکٹ کیپر راڈ مارش نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین باؤلر نے 145 ٹیسٹ میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے 194 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 293 وکٹیں اپنے نام کیں۔

شین وارن نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ بھی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جہاں ان کا مدمقابل انگلینڈ تھ۔

 2 جنوری سے 5 جنوری 2007 تک جاری رہنے والے میچ میں انہوں نے 2 وکٹیں لیں اور اس کے ساتھ ساتھ 71 رنز کی یادگار اننگز بھی کھیلی۔

انہوں نے اپنا آخری ایک روزہ میچ ورلڈ الیون کی جانب سے ایشیا الیون کے خلاف 10 جنوری 2005 کو کھیلا، جس میں ان کی ٹیم فاتح رہی اور وہ 2 وکٹیں حاصل کر پائے۔

شین وارن نے 2013 میں تمام طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی سے قبل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی تاہم وہ کرکٹ سے مسلسل جڑے رہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.