سدھوکا سرلانے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا،انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دل

ہندوانتہا پسندوں کے بھارت کے مختلف شہروں میں مظاہرے، سدھو کے پتلے بھی نذزآتش کئے گئے

شخصیات ویب ڈیسک
ممبئی،بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند ہندو پاکستان کا دورہ کرنے والے نوجوت سنگھ سدھو کی جان کے دشمن بن گئے،انتہاپسند تنظیم بجرنگ دل نے سدھو کے سرکی قیمت مقررکردی۔رہنما بجرنگ دل کا کہنا ہے کہ سدھوکا سرلانے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔یاد رہے نوجوت سدھو کے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ سے گلے ملنے اور صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے ساتھ بیٹھنے پر بھارتی میڈیا اور انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے تھے۔جس کے بعد لدھیانہ میں مشتعل افراد نے سدھو کے پوسٹر اور پتلے کو آگ لگائی گئی جبکہ انتہا پسند جماعتوں نے بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے، جس میں سدھو کے پتلے کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔
خیال رہے سابق بھارتی کرکٹر،سیاست دان اور ٹی وی ہوسٹ نوجوت سنگھ سدھو نے وطن واپس جا کر بھی پاکستان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان والوں نے کہا ہمیں بہادر لوگ پسند ہیں، آپ نے بہت بہادری کی۔پاکستانیوں نے پاؤں زمین پرنہیں لگنے دیے،عمران خان نے جھک کرسلام کیا۔واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر،سیاست داں اورٹی وی ہوسٹ کا شمار عمران خان کا دوستوں میں ہوتا ہے،وہ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے خصوصی طور پرپاکستان آئے تھے،جہاں‌ وہ میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.