عمران خان کو وزیراعظم بنانے والے تبدیلی کا سوچ رہے،رانا مشہود

عمران خان کو جس طرح اکثریت دی گئی وہ پوری دنیا کو پتا ہے لیکن اب حالات بدلیں گے، جنہوں نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا وہ بھی اب تبدیلی کا سوچ رہے ہیں۔

معاملات کو طے کرنے میں شہبازشریف کا بہت بڑا کردارہے،سابق وزیرتعلیم پنجاب

شخصیاب ویب ڈیسک
لاہور،سابق وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں،معاملات کو طے کرنے میں شہبازشریف کا بہت بڑا کردارہے۔رانا مشہود نے پنجاب میں حالات بدلنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ شہبازشریف بطور وزیراعظم بہتر پرفارم کرسکتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں سے بات چیت بھی ہوتی رہتی ہےمگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ کوئی ڈیل ہوگئی۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ معاملات طے کرنے میں شہبازشریف کا بہت بڑا کردار ہے۔سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے سوچنا چاہیئے۔انہوں نے کہا جس طرح پی ٹی آئی کو اکثریت دی گئی وہ پوری دنیا کو پتا ہے۔ لیکن اب حالات بدلیں گے، جنہوں نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا وہ بھی اب تبدیلی کا سوچ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں،معاملات کو طے کرنے میں شہبازشریف کا بہت بڑا کردارہے۔رانا مشہود نے پنجاب میں حالات بدلنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ شہبازشریف بطور وزیراعظم بہتر پرفارم کرسکتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں سے بات چیت بھی ہوتی رہتی ہےمگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ کوئی ڈیل ہوگئی۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ معاملات طے کرنے میں شہبازشریف کا بہت بڑا کردار ہے۔سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے سوچنا چاہیئے۔انہوں نے کہا جس طرح پی ٹی آئی کو اکثریت دی گئی وہ پوری دنیا کو پتا ہے۔ لیکن اب حالات بدلیں گے، جنہوں نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا وہ بھی اب تبدیلی کا سوچ رہے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.